Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    20 سال بعد مشترکہ اقتصادی کمیشن کا اجلاس، پاکستان کی برادر ملک بنگلہ دیش کو بڑی پیشکش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکا : 20 سال کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان مشترکہ اقتصادی کمیشن (جے ای سی) کا اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران پاکستان نے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے استعمال کی پیشکش کر دی۔

    بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہونے والے جے ای سی کے نویں اجلاس کے دوران تجارت، سرمایہ کاری و صنعت، زراعت، ٹرانسپورٹ و مواصلات، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد شعبوں پر بات چیت ہوئی۔

    اجلاس میں دونوں ملکوں کی قومی شپنگ کارپوریشنز کے مابین تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ اسی تناظر میں پاکستان نے چین اور وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی کے لیے بنگلہ دیش کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بطور گیٹ وے استعمال کرنے کی پیشکش کی۔

     دونوں ملکوں نے سیاحت اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے براہِ راست فضائی رابطے کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

    اجلاس کے دوران پاکستان حلال اتھارٹی اور بنگلہ دیش سٹینڈرڈز اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق، اس سے حلال مصنوعات کی سٹینڈرڈائزیشن اور سرٹیفکیشن میں تعاون کی راہ ہموار ہو گی۔

    اجلاس کے دوران پاکستان کی جانب سے پاکستان۔بنگلہ دیش نالج کوریڈور کے قیام کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کے تحت بنگلہ دیشی طلبا کے لیے 500 نئی مکمل فنڈڈ سکالرشپس کی پیشکش شامل ہے۔

    ملاقات کے دوران تجارت، بحری امور اور آئی ٹی سمیت اہم شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ مشترکہ ورکنگ گروپ برائے تجارت کا افتتاحی اجلاس منعقد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.