Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے دیا، جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ہم کیسے کسی کی عزت داؤ پر لگا سکتے ہیں، کسی کی ساری زندگی کی کمائی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    اس موقع پر رجسٹرار کراچی یونیورسٹی، وفاق، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ ہمیں کل ہی نوٹس ملا ہے ہمیں جواب کے لیے وقت درکار ہے۔

    جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ ہم تو وقت دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اس دوران درخواست گزار کے خلاف کوئی ایکشن ہوگیا تو پھر کیا ہوگا، آج ہم آپ کی بات مان جائیں اور کل ایکشن ہو جائے کون ذمہ داری لے گا، آپ لوگوں نے ان کے خلاف ایکشن لینے سے قبل کوئی نوٹس دیا تھا۔

    جسٹس اقبال کلہوڑو نے مزید کہا کہ ان کی ڈگری پر سوال اٹھائے جارہے ہیں، ان کے خلاف 30،35 سال کے بعد کوئی درخواست دیتا ہے تو ان کو کوئی نوٹس تو دینا چاہیے تھا۔

    جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ان کے خلاف ایکشن نہیں لیا جاسکتا کیونکہ یہ قانون میں موجود ہے، ہم کیسے کسی کی عزت داؤ پر لگا سکتے ہیں، کسی کی ساری زندگی کی کمائی داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

    عدالت نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

     

    Related Posts

    سیالکوٹ:دو جنازے، ایک صدمہ،، اور انصاف کی تلاش میں ملزم گرفتارکرنے پر معطل ایس ایچ او

    محافظ ہی ’بے یار و مددگار‘! اسلام آباد سیف سٹی کا جدید کیمرہ چوری؛ جس نظام نے شہر بچانا تھا وہ اپنی آنکھ نہ بچا سکا

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    مقبول خبریں

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں، امریکاکی تصدیق، تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    ایران امریکا کشیدگی، تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافہ جاری

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.