Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کیلئے آپریشن جاری، آئی ایس پی آر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

     اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے وفاقی وزیرعطااللہ تارڑ اور چئیرمین این ڈی ایم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں فوج کے افسران اور جوان امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    لیفٹنٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ فوج مشکل حالات میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ اب تک فوج 28 ہزار لوگوں کو ریسکیو کر چکی ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے دوران پاک فوج کے دو جوان شہید جبکہ تین زخمی ہوئے ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب سے متاثر ہونے والے تین بڑے پلوں کو بحال کردیا گیا جبکہ آزاد کشمیر میں بھی بحالی کے لیے فوج کی بٹالینز مصروف عمل ہیںنہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ان حالات میں بھی خارجیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے تاکہ وہ کسی صورت حال کا فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کے تین دریاؤں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے۔ انھوں نے کہا کہ قادر آباد کی طرف پانی کا بہاؤ بڑھے گا جب کہ دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی کی طرف پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے خیمے اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ آئندہ دو روز میں ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پوری طرح تیار ہیں، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ دریائے ستلج کے اطراف سے دو لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، ہیڈ خانکی میں 10 لاکھ کیوسک ریلہ موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ خانکی اور قادر آباد کے درمیان مزید طغیانی آئے گی۔

    انھوں نے کہا کہ پنجاب کے شمالی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق جموں میں فلش فلڈ اور بادل پھٹنے سے نقصان ہوا ہے۔

    چیئرمین این ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آئی۔ این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم اے، چیف سیکریٹریز ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

    این ڈی ایم اے کے چیئرمین لیٹفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک کا کہنا ہے کہ ملٹری فارمیشنز کو آرمی چیف کی طرف سے ہدایات دی جا چکی ہیں۔

    Related Posts

    آپریشن “غضب للحق”وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    مقبول خبریں

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    پوتن کا ایران کو ’خفیہ تحفہ‘: امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی انٹیلی جنس کی مدد کا انکشاف، 

    پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    بلاگ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.