Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب میں گرینڈ ریلیف آپریشن، سیلاب متاثرہ ہر خاندان کی بحالی میرا مشن ، مریم نواز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے گرینڈ ریسکیواینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
    38 سال بعد پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار تین دریاؤں میں سیلاب کی وجہ سے صوبے میں سب سے بڑا اور غیر معمولی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن شروع کیا گیا
    رپورٹ کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے پنجاب کے کل 769 موضع جات کے 6 لاکھ ایک ہزار 126 شہری متاثر ہوئے ہیں۔
    سیلاب متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے 263 ریلیف کیمپ، 161 میڈیکل کیمپ قائم ، خوراک، علاج اور عارضی پناہ گاہیں فراہم کردی گئیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔
    سمبڑیال، سیالکوٹ اور پسرور سمیت سیلاب متاثرین میں خوراک، پانی اور دیگر اشیاءکی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، اسی طرح قصور، ننکانہ، چنیوٹ، پلکھو نالہ وزیرآباد سمیت دیگر سیلاب زدہ علاقوں سے شہریوں کی منتقلی کا بڑا آپریشن کیاگیا
    پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے اور دیگر ادارے مشترکہ طورپر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک ہیں
    دیہی علاقوں میں پالتو جانوروں کو بھی کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا
    سیلاب سے بے گھر ہونے والوں کو عارضی پناہ گاہوں میں منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
    سیلاب متاثرین کے علاج معالجے کے لئے ہنگامی طبی کیمپ بھی قائم، ملحقہ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت کا نفاذ کردیاگیا۔
    دریائے چناب کے کنارے آباد کل 333 موضع جات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
    سیالکوٹ میں 133، وزیرآباد میں16،گجرات میں 20، منڈی بہاﺅالدین میں 12 ، چنیوٹ میں 100 اور جھنگ میں 52 موضع جات سیلاب سے متاثر ہوئے۔
    متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے78 ریلیف کیمپس اور28 میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔دریائے راوی میں سیلاب سے متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے 81 ریلیف کیمپ اور 28 میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔
    دریائے راوی کے کنارے آباد 101 موضع جات کی 70 ہزار 358 لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔دریائے راوی کے کنارے متاثر ہونے والے شہروں میں ناروال، ننکانہ، قصور اور ساہیوال شامل ہیں۔
    دریائے ستلج کے کنارے آباد 335 موضع جات کے 3 لاکھ 80 ہزار768 شہری سیلاب سے متاثر ہوئے
    دریائے ستلج کے سیلاب متاثرین کی مدد اور دیکھ بھال کے لئے 104 ریلیف کیمپ اور 105 میڈیکل کیمپ کام کررہے ہیں۔دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثر ہونے والے شہروں میں قصور، اوکاڑہ، پاک پتن، ملتان، وہاڑی، بہاولنگر اور بہاولپور شامل ہیں۔
    وزیراعلی پنجاب نے پاک فوج سمیت ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں شریک اداروں، افسروں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا،وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہپنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کی بحالی میرا مشن ہے، بے گھر وں کی اُن کے گھروں میں آباد ہونے تک پوری مدد کریں گے۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.