Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارت عدم استحکام پر بضد،انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دینگے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان نے انڈیا کی امتیازی اور دوغلی پالیسیوں کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دورہ امریکہ کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈیا اپنے آپ کو “وشوا گرو‘“کے طور پر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ’انڈیا کی خفیہ ایجنسی را کی ٹرانس نیشنل دہشت گرد سرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر شدید تشویش کا باعث ہے۔ اس کی مثالیں کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل، قطر میں آٹھ انڈین نیول افسران کا معاملہ اور کلبھوشن یادو جیسے واقعات ہیں۔
    فیلڈ مارشل نے انڈیا اور پاکستان کی حالیہ جنگ کے حوالے سے کہا کہ ’حالیہ انڈین جارحیت، جو شرمناک بہانوں کے ساتھ کی گئی، نے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی اور معصوم شہریوں کو شہید کیا۔ اس انڈین جارحیت نے خطے کو ایک خطرناک طور پر بھڑکنے والی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، جہاں کسی بھی غلطی کی وجہ سے دو طرفہ تصادم بہت بڑی غلطی ہو گی۔
    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان نے اس اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، اور وسیع تر تنازع کو روکنے میں کامیابی حاصل کی۔
    ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان صدر ٹرمپ کا انتہائی مشکور ہے جن کی سٹریٹجک لیڈشپ کی بدولت نا صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا میں جاری بہت سی جنگوں کو روکا گیا ہے۔
    عاصم منیر نے کہا کہ انڈیا اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، لیکن پاکستان واضح کر چکا ہے کہ کسی بھی انڈین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
    انہوں نے کشمیر کے حوالے سے انڈیا کے روایتی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر انڈیا کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ جیسا کے قائداعظم نے کہا تھا کشمیر پاکستان کی ’شہ رگ‘ ہے۔
    مقبوضہ کشمیر پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی موجود ہیں، اور پاکستان ان قراردادوں کی مکمل حمایت کرتا ہے۔فیلڈ مارشل نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے کہا کہ ان سے خطاب کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی عزت و وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پرجوش ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی “برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین“ہے۔


    پاکستان اور امریکا کے بہتر ہوتے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ محض ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد میرا دوسرا دورہ امریکا تعلقات کے حوالے سے ایک نئی جہت کی علامت ہے۔ ان دوروں کا مقصد تعلقات کو ایک تعمیری، پائیدار اور مثبت راستے پر گامزن کرنا ہے۔
    امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے کی بدولت بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے۔ امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے ساتھ مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر عمل درآمد جاری ہے، جو معاشی تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں گے۔
    فیلڈ مارشل نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے کہا کہ ’افغانستان سے کئی دہشت گرد تنظیمیں جس میں فتنہ الخوارج شامل ہے، پاکستان کے خلاف متحرک ہیں۔ اس وقت دہشت گردی کے خلاف پاکستان آخری فصیل ہے۔ دہشت گردوں کے لیے کوئی ہمدردی نہیں اور انہیں پوری قوت سے انصاف کا سامنا کرنا ہو گا۔‘سوشل میڈیا کے حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ آج کا سوشل میڈیا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے، لیکن ملک دشمن عناصر اسے ’مصنوعی افراتفری‘ پیدا کرنے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔
    انہوں نے غزہ کے حوالے سے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی، ایک بدترین انسانی المیہ ہے جس کے عالمی اور علاقائی دونوں سطح پر شدید مضمرات ہیں۔

    Related Posts

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    افغان طالبان کی جانب سے انگور اڈا پر بمباری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی

    پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

    مقبول خبریں

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

    ایران کےجوہری معاہدے تک آبنائے ہرمزکی ناکہ بندی جاری رہے گی، ٹرمپ، تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ

    قزاقوں کے رحم و کرم پر 11 پاکستانی زندگیاں: حکومت کی ’ خاموشی‘ پر ماہرہ خان اور طلحہ انجم پھٹ پڑے!

    بلاگ

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    عالمی طوفان اٹھ رہا ہے — پاکستان کا اگلا قدم کیا ہو؟

    سولر لائسنسنگ کا خاتمہ: عوامی ریلیف یا محض ایک سیاسی یوٹرن؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.