سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو
دو سرکاری ملازم اینٹی کرپشن سیالکوٹ کے ٹریپ ریڈ کے دوران گرفتار کر لئے گئے۔بتایا گیا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ کے قائم مقام سرکل آفیسر رانا مبشر نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ٹریپ ریڈ کر کے ضلع کونسل سیالکوٹ کے دو نائب قاصدوں صداقت اور رفیق کو بدعنوانیوں کے مختلف الزامات میں گرفتار کر کے ان کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ کے تھانہ میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔


