دیر بالا (بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
واڑی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء کی احتجاجی تحریک کامیاب ہوگئی، اسسٹنٹ کمشنر واڑی افتاب عالم کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈاکٹرفواد خان کو نیا اسسٹنٹ کمشنر واڑی تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق واڑی بار کے وکلاء نے مختلف سائلین کی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی افتاب عالم کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔ وکلاء نے ان کی عدالت کا بائیکاٹ کیا، جبکہ ان کے خلاف پریس کانفرنس بھی کی تھی۔
اب جاری ہونے والے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق افتاب عالم کو اسسٹنٹ کمشنر واڑی کے عہدے سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جبکہ ان کی جگہ فواد خان کو نیا اسسٹنٹ کمشنر واڑی تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وکلاء نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف مختلف شکایات اور سائلین کو درپیش مسائل کو بنیاد بناتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کی تھی۔


