خان پور(رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے)
خان پور کچہری کے باہر دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

