Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک ہی ماہ میں دو بار مکمل چاند: آج نظر آنے والا ’بلیو مون‘ کا نایاب منظر

      پاکستان میں آٹو موبائل کا نیا انقلاب: گریٹ وال موٹرز کا ‘کینن الفا’ ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف

      واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ

      امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں؛ 1ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط، ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے اور 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

      پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    فتنۃ الہندوستان کا پراپیگنڈہ ناکام، غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل گمراہ رشتہ داروں سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے محب وطن خاندانوں نے مسلح تنظیموں اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اپنے رشتہ داروں سے اعلانِ لاتعلقی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر ان کے عزیز کسی ریاست مخالف یا غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پائے جاتے ہیں تو خاندان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
    لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگرد ثانیہ کے والد نے فتنۃ الہندوستان سے بیٹی کے روابط پر لاتعلقی کا بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی کے اقدامات سے خاندان کا کوئی تعلق نہیں اور وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی حمایت نہیں کرتے۔

    پنجگور کے ایک شہری نے فتنۃ الہندوستان میں شامل اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا بھائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ گوادر کے ایک رہائشی نے بھی اپنے بھائی کے حوالے سے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا تعلق کسی بھی مسلح تنظیم سے ثابت ہوا تو خاندان اس سے مکمل لاتعلق ہوگا۔
    تربت کے ایک شہری نے ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بھائی چھ ماہ قبل روزگار کی تلاش میں گھر سے نکلا تھا، تاہم اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ پایا جاتا ہے تو خاندان اس کے اعمال کا ذمہ دار نہیں ہوگا۔ تربت ہی سے تعلق رکھنے والے ایک اور والد نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ گھر سے فرار ہو کر مسلح تنظیموں کے پاس چلا گیا ہے اور اب اس کے اعمال کی ذمہ داری خاندان پر عائد نہیں ہوتی۔
    کوئٹہ کے ایک شہری نے بھی اپنے بیٹے سے برملا لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کا اپنے بیٹے سے اب کوئی تعلق نہیں رہا اور وہ جہاں بھی ہے اس بات کو ذہن نشین کر لے۔
    عالمی ماہرین کے مطابق محبِ وطن بلوچوں کے یہ اقدامات پاک فوج کی قربانیوں پر اعتماد اور بھارتی پراکسیز کی مکمل شکست کا اعلان ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حقیقی بلوچ ہمیشہ پاکستان کی سالمیت، قومی یکجہتی اور علاقائی استحکام کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
    ماہرین نے کہا کہ فتنۃ الہندوستان بلوچ شناخت کے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر ریاست مخالف سرگرمیوں اور دہشتگردی کیلئے استعمال کر رہا ہے، جبکہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی اور امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے بلوچ عوام کو بطور آلۂ کار استعمال کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام ایسے مذموم عزائم کو ناکام بناتے ہوئے امن، ترقی اور قومی استحکام کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھیں گے۔

    Related Posts

    جب محبت نے سب سرحدیں پار کرلیں، کشمیری نوجوان لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل 3 فیصد مہنگا، قیمتیں 93 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

    عالمی منڈی: سونے کی چمک پھر ماند، سرمایہ کاروں کی نظریں ایران سے متعلق امریکی فیصلے پر مرکوز

    مقبول خبریں

    جب محبت نے سب سرحدیں پار کرلیں، کشمیری نوجوان لائن آف کنٹرول پار کرکے مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا

    ’’sit back & relax”: سب ٹھیک ہوجائیگا، ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے ڈیل اتحادیوں سمیت سب کیلئے بہترین، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی منڈی میں خام تیل 3 فیصد مہنگا، قیمتیں 93 ڈالر سے تجاوز کر گئیں

    عالمی منڈی: سونے کی چمک پھر ماند، سرمایہ کاروں کی نظریں ایران سے متعلق امریکی فیصلے پر مرکوز

    کرکٹ ٹیم کی بس میں آتشزدگی، کھلاڑی بال بال بچ گئے

    بلاگ

    ”بیوروکریسی کو داغدار کرتے ٹک ٹاکر افسران“ ملک محمد سلمان کا کالم

    اورہمارا یہ گندہ و بدبو دار طبقاتی نظام

    ابراہیمی معاہدے: مسلم دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.