Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک ہی ماہ میں دو بار مکمل چاند: آج نظر آنے والا ’بلیو مون‘ کا نایاب منظر

      پاکستان میں آٹو موبائل کا نیا انقلاب: گریٹ وال موٹرز کا ‘کینن الفا’ ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف

      واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ

      امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں؛ 1ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط، ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے اور 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

      پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مختلف حادثات، فائرنگ، ڈوبنے اور دیگر افسوسناک واقعات میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 93 سے زائد زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل )عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ضلع بھر میں پیش آنے والے مختلف حادثات، فائرنگ، ڈوبنے اور دیگر افسوسناک واقعات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 8 افراد جاں بحق جبکہ 93 سے زائد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے فیصل آباد جانے والی ٹرین جب گاؤں مسن کالر کے قریب رکی تو ایک معمر شخص ٹرین میں سوار ہوتے ہوئے ریلوے اسٹیشن کی دیوار سے ٹکرا کر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ کوٹ عبدالمالک کی حدود سکیم نمبر 3 عباس چوک سے ایک نامعلوم نوجوان کی لاش بھی برآمد ہوئی ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا ایک بیمار حوالاتی، جو ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھا، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔ علاوہ ازیں تحصیل فیروزوالہ کے علاقے حسین ٹاؤن میں تیز رفتار نامعلوم کار کی ٹکر سے 60 سالہ شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔نارووال روڈ چوڑا راجپوتاں کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل کے تصادم میں یاسین کمبوہ دوران علاج چل بسا، جبکہ اپر چناب کینال خانپور میں 18 سالہ نوجوان تصور علی نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔ کوٹ عبدالمالک کے ایک سوئمنگ پول میں بھی خرم مسیح ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔لاہور روڈ پر رکشوں کے تصادم میں 4 افراد زخمی ہوئے، جبکہ عید کے پہلے روز قصابوں کے ہاتھوں کٹنے کے واقعات میں تقریباً 80 افراد معمولی زخمی ہو کر ہسپتال پہنچے۔نبی پورہ میں گیس سلنڈر دھماکے سے ایک شخص جھلس گیا جبکہ ڈیرہ بوہلیاں والا میں آتشزدگی سے ایک نوجوان زخمی ہوا۔ کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جن میں ماچھیکے، گاؤں گھنگ اور نانو ڈوگراں شامل ہیں۔ بعض واقعات دیرینہ دشمنیوں کا شاخسانہ بتائے جاتے ہیں۔تحصیل شرقپور شریف کے علاقے نانو ڈوگراں میں فائرنگ اور تشدد کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 3 کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا۔دوسری جانب تحصیل فیروزوالہ کے علاقے متین گارڈن میں آوارہ کتوں کے حملوں میں کمسن بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 4 سالہ نیہا کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ادھر آوارہ کتے کے کاٹنے سے زخمی 8 سالہ بچی عیشال 26 روز بعد دم توڑ گئی، جسے علاج کے لیے لاہور منتقل کیا گیا تھا۔مزید برآں سرگودھا روڈ جھامکے کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 18 سالہ افضان شوکت جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس نے مختلف واقعات کے مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    Related Posts

    اہم مقامات پرکینٹ انتظامیہ کی جانب سے صفائی کے خصوصی انتظامات کیے گئے

    فوڈ پوائنٹس کی تفصیلی چیکنگ ناقص انتظامات پر 2 لاکھ 25 ہزار کے جرمانے عائد

    یوم تکبیر کے حوالے سےتقریب

    مقبول خبریں

    بلوچستان کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

    بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز

    بلوچستان، جیلوں میں گنجائش سے کئی گنا زائد قیدی، نظام پر دباؤ بڑھ گیا

    پہلا ون ڈے:پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    راولپنڈی ، عرفات منہاس کا 5 وکٹوں کے ساتھ تاریخ ساز ڈیبیو، پاکستان کو جیت کیلئے آسٹریلیا نے 201 کاہدف دیدیا

    بلاگ

    اورہمارا یہ گندہ و بدبو دار طبقاتی نظام

    ابراہیمی معاہدے: مسلم دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.