نوابشاہ (رپورٹ نفیس آرائیں)گاؤں برکت مری کی رہائشی مسمات شکیلہ اپنی والدہ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب باندھی پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے شوہر ایاز مری اور سسرالی افراد کے خلاف مختلف الزامات عائد کیےمسمات شکیلہ کا کہنا تھا کہ انہیں مبینہ طور پر مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت کا سامنا ہے، جبکہ انہیں مختلف طریقوں سے ہراساں اور پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سسرالی افراد کے رویے کے باعث ان کی زندگی مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔انہوں نے متعلقہ حکام، پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کے الزامات کا نوٹس لیا جائے اور انہیں انصاف اور مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مجبوری کے عالم میں اپنی فریاد عوام اور میڈیا تک پہنچانے کے لیے پریس کلب آئی ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران مسمات شکیلہ کی والدہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں اور انہوں نے بھی حکام سے فوری کارروائی کی اپیل کی۔
خاتون کی شوہر اور سسرالی افراد کے خلاف پریس کانفرنس، انصاف اور تحفظ کا مطالبہ

