سکھر ( رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )
عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکھر نے پرانہ سکھر کے شاہی بازار میں غیر قانونی طور پر چربی پگھلانے کے عمل کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر سکھر سٹی سارہ فراز کی سربراہی میں ٹیم نے موقع پر پہنچ کر متعلقہ دکان کو سیل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شاہی بازار اور ملحقہ رہائشی علاقوں کے مکینوں نے انتظامیہ کو شکایات درج کرائی تھیں کہ ایک دکان میں غیر قانونی طور پر چربی پگھلائی جا رہی ہے جس کے باعث علاقے میں شدید تعفن پھیل رہا تھا۔ بدبو اور ماحولیاتی آلودگی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات اور صحت کے مسائل کا سامنا تھا۔

