Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایک ہی ماہ میں دو بار مکمل چاند: آج نظر آنے والا ’بلیو مون‘ کا نایاب منظر

      پاکستان میں آٹو موبائل کا نیا انقلاب: گریٹ وال موٹرز کا ‘کینن الفا’ ہائبرڈ پک اپ ٹرک متعارف

      واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے پیسے وصول کرنے کا فیصلہ

      امریکا کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں؛ 1ارب ڈالر کے کرپٹو اثاثے ضبط، ٹیکنالوجی نیٹ ورک کو نشانہ بنانے اور 15 ملین ڈالر انعام کا اعلان

      پوپ لیو چہار دہم کا بڑا اعلان؛ ‘جسٹ وار’ (جائز جنگ) کا نظریہ فرسودہ قرار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چوکی پولیس کے مبینہ مظالم اور زیادتیوں کے خلاف احتجاج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    ضلع خیرپور
    ہنگورجا: رپورٹ  فیاض محسن سولنگی
    ہنگورجا کے قریب دیونا شاخ اسٹاپ کے نزدیک واقع گاؤں علی حیدر راجپوت کے رہائشیوں نے اصغر علی عرف ون ٹو پنجابی کی قیادت میں ہنگورجا اور رسول آباد چوکی پولیس کے مبینہ مظالم اور زیادتیوں کے خلاف احتجاج کیا۔
    احتجاج کرنے والے دیہاتیوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہنگورجا اور رسول آباد چوکی کی پولیس انہیں ہراساں کر رہی ہے اور شدید پریشان کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس روزانہ ان کے گھروں پر چھاپے مارتی ہے، انہیں بلاجواز جرائم پیشہ قرار دے کر گرفتار کرتی ہے اور بعد ازاں بھاری رشوت لے کر رہا کرتی ہے۔
    مظاہرین نے کہا کہ وہ شریف اور قانون پسند لوگ ہیں اور ان کا کسی بھی قسم کے جرم سے کوئی تعلق نہیں، لیکن اس کے باوجود پولیس انہیں بے گناہ ہونے کے باوجود تنگ کر رہی ہے۔
    انہوں نے الزام عائد کیا کہ چند روز قبل ہنگورجا کے سابق ایس ایچ او الھودایو پتافی، پولیس اہلکار بشارت سہتو، رسول آباد چوکی انچارج جاوید جونیجو اور دیگر اہلکاروں نے ان کے گھروں پر چھاپے مارے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اور کئی بے گناہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ مظاہرین کے مطابق بعد ازاں مبینہ طور پر 3 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کے بعد نوجوانوں کو رہا کیا گیا۔
    دیہاتیوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی خیرپور اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ انہیں ہنگورجا اور رسول آباد چوکی پولیس کے مبینہ مظالم اور ناجائز کارروائیوں سے تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

    Related Posts

    مقتول دانش عرف جانی وسطڑو کی لاش ورثاء کے حوالے

    محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی بلوچستان کو نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تاریخ دینے کیلئے سمری ارسال کردی

    پولیس مقابلہ، خطرناک ڈاکو ہلاک

    مقبول خبریں

    بلوچستان کا بجٹ جون کے تیسرے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

    بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 57 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز

    بلوچستان، جیلوں میں گنجائش سے کئی گنا زائد قیدی، نظام پر دباؤ بڑھ گیا

    پہلا ون ڈے:پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرادیا

    راولپنڈی ، عرفات منہاس کا 5 وکٹوں کے ساتھ تاریخ ساز ڈیبیو، پاکستان کو جیت کیلئے آسٹریلیا نے 201 کاہدف دیدیا

    بلاگ

    اورہمارا یہ گندہ و بدبو دار طبقاتی نظام

    ابراہیمی معاہدے: مسلم دنیا بدل رہی ہے، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    "کبھی ہمارے گھر بھی آئیے” کیا ہم خاندانی رشتوں کی گرم جوشی کھو رہے ہیں‘‘؟

    ٹیکس زدہ معیشت اور مہنگائی میں پسنے والی عوام

    عطائیت کا ناسور: مریض، ڈاکٹر اور نظامِ صحت کب تک یرغمال؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.