بلوچستان بیوروچیف رحمت اللہ بلوچ بے نقاب)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال مکمل ہو گئے ، محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی بلوچستان کو نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تاریخ دینے کیلئے سمری ارسال کردی ۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ اور حب کے علاوہ صوبے کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 29 مئی 2022 کو منعقد ہوئے تھے صوبے کے بیشتر اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کو چار سال پورے ہو گئے تاہم ان بلدیاتی اداروں کے نمائندے کے آٹھ فروری 2023 کو حلف اٹھانے کے باعث بلدیاتی اداروں کی 4 سالہ معیاد آئندہ سال آٹھ فروری کو پوری ہوگی ۔اس حوالے سے سیکرٹری بلدیات عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ دینے کیلئے ایک سمری وزیر اعلی بلوچستان کو بھجوائی گئی ہے جس کی منظوری صوبائی کابینہ دے گی۔محکمہ بلدیات کوئٹہ میں بھی بلدیاتی انتخابات صوبے کے دیگر بلدیاتی اداروں کے ساتھ کرانے کا ارادہ رکھتا ہے
محکمہ بلدیات نے وزیر اعلی بلوچستان کو نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تاریخ دینے کیلئے سمری ارسال کردی

