Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خانیوال سمیت پنجاب بھر میں صفائی آپریشن جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم فعال کرنے کا فیصلہ،خلاف ورزی پر 50ہزار جرمانہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    خانیوال( اصغر علی کی رپورٹ)

    سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی بابر صاحب دین کے ہمراہ عید الاضحی کے صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں خانیوال سمیت پنجاب بھر کے ستھرا پنجاب ایجنسیز کے مینجنگ ڈائریکٹرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں عید قرباں کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں، باقیات اور کچرا سڑکوں، ندی نالوں یا کھلے مقامات پر پھینکنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جا سکے گا۔سیکرٹری بلدیات شکیل احمد میاں نے ہدایت جاری کی کہ ہر تحصیل کیلئے الگ اور جامع صفائی پلان تیار کیا جائے جبکہ متعلقہ اضلاع کی ضروریات کے مطابق اضافی عملہ اور مشینری بھی تعینات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عید سے قبل تمام ویسٹ کلیکشن پوائنٹس، ڈمپرز، لوڈر رکشوں اور دیگر مشینری کی فٹنس لازمی چیک کی جائے تاکہ آپریشن کے دوران کسی قسم کی رکاوٹ پیش نہ آئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مساجد، عیدگاہوں، مویشی منڈیوں اور آبادی والے علاقوں کے اطراف خصوصی صفائی مہم چلائی جائے گی جبکہ عید کے تینوں روز صفائی آپریشن کی نگرانی ستھرا پنجاب اتھارٹی کے سینٹرل کنٹرول روم سے ڈیجیٹل انداز میں کی جائے گی۔حکام کے مطابق خانیوال سمیت پنجاب بھر میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کنٹرول رومز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں سے فیلڈ آپریشنز کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہوگی۔ عید قرباں کے دوران ستھرا پنجاب کی آپریشنل ٹیمیں مسلسل 72 گھنٹے فیلڈ میں متحرک رہیں گی جبکہ ہر تحصیل میں ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور بیک اپ مشینری بھی الرٹ رکھی جائے گی۔اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ صوبہ بھر کی تمام یونین کونسلز میں ماحول دوست ویسٹ بیگز مفت تقسیم کیے جائیں گے تاکہ شہری آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگا سکیں۔ سیکرٹری بلدیات نے واضح کیا کہ صفائی آپریشن میں غفلت یا کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کیلئے وسائل میں مزید اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہری آگاہی کیلئے سوشل میڈیا، بینرز، اعلانات اور مقامی مہمات کو مزید مثر بنایا جائے تاکہ عوام صفائی مہم میں بھرپور تعاون کریں۔ سیکرٹری بلدیات نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ستھرا پنجاب ٹیموں کا ساتھ دیں اور آلائشیں مقررہ مقامات پر ہی تلف کریں۔

    Related Posts

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.