واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی بیکار جنگجو لیکن زبردست مذاکرات کار ہیں ،وہ امریکا سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایران کو متنبہ کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے کے لیے بات چیت میں شامل ہو جائے ’اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔صدر ٹرمپ کا واشنگٹن میں ایران کے حوالے سے کابینہ کے اجلاس میں کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو ’مکمل طور پر‘ ختم کر دیا ہے اور ایران کے ’90 فیصد کے قریب‘ میزائل لانچرز اور ’شاید 90 فیصد سے زیادہ‘ میزائل بھی تباہ کر دیے ہیں۔ٹرمپ کا مزید کہنا ہے کہ ایران معاہدہ کرنے کی بھیک مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہ ایرانی بیکار جنگجو، لیکن زبردست مذاکرات کار ہیں،
ٹرمپ کا یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے کہا کہ اس نے ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ کے کمانڈر علی رضا تنگسری کو قتل کر دیا ہے انہوں نے اسے جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز کی اہم شپنگ لین کا گلا گھونٹنے کا ’براہ راست ذمہ دار‘ قرار دیا ہے۔

