Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری: سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز-3 کا افتتاح، 10 ہزار نئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل

      ایئر فورس ون کے رنگوں میں بڑی تبدیلی: 60 سالہ روایت ختم، اب صدارتی طیارہ سرخ، سفید اور نیلے رنگ میں چمکے گا

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

      پاکستان کی پہلی ‘ایکس یو وی’ (XUV) لانچ: سوزوکی فرینکس (Fronx) نے آٹو موبائل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغانستان میں فضائی حملہ،18 ہلاکتوں کا دعویٰ،دہشت گردی میں ملوث ٹھکانوں پر حملے کئے،پاکستان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن،پاکستان کی جانب سے افغانستان میں کی گئی فضائی کارروائی سے متعلق منظرنامہ مزید واضح ہو گیا ہے، جہاں ایک طرف جانی نقصان کی اطلاعات ہیں تو دوسری جانب سرکاری مؤقف بھی سامنے آ گیا ہے، جس نے اس کارروائی کو باقاعدہ “دہشتگردی کے خلاف جوابی آپریشن” قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی بی سی اردو کی رپورٹ میں ننگرہار میں شہری ہلاکتوں اور تدفین کا ذکر کیا گیا، وہیں اب جیو نیوز اردو کے مطابق پاکستان نے افغانستان میں شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 7 اہم ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
    وزارت اطلاعات و نشریات کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ کارروائی حالیہ خودکش حملوں کے ردعمل میں کی گئی، جن میں اسلام آباد کی امام بارگاہ، باجوڑ اور بنوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں افغانستان میں موجود شدت پسند قیادت اور سہولت کار ملوث تھے۔
    بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان، فتنہ الخوارج اور اس کے اتحادیوں نے قبول کی، جبکہ پاکستان کے پاس اس بات کے “ٹھوس شواہد” موجود ہیں کہ یہ حملے افغانستان میں موجود عناصر کی ہدایات پر کیے گئے۔ وزارت کے مطابق پاکستان نے متعدد بار افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال ہونے سے روکے، مگر مؤثر اقدامات نہ ہونے پر پاکستان نے انٹیلی جنس بنیادوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ:
    7 دہشتگرد کیمپس اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا
    کارروائی مکمل طور پر انٹیلی جنس معلومات پر مبنی تھی پاکستانی شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے دوسری جانب افغان حکام اور سابق صدر حامد کرزئی نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا اور پاکستان سے پالیسی پر نظرِ ثانی کا مطالبہ کیا۔
    یہ متضاد بیانیہ اس واقعے کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔ایک طرف پاکستان اسے دہشتگردی کے خلاف دفاعی اقدام قرار دے رہا ہے، جبکہ دوسری جانب افغانستان اسے شہری آبادی پر حملہ قرار دے رہا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس صورتحال سے نہ صرف پاک افغان تعلقات میں کشیدگی بڑھے گی بلکہ خطے کی سیکیورٹی بھی ایک نئے بحران کی طرف جا سکتی ہے۔ ردعمل سامنے نہیں آیا،

    Related Posts

    پنجاب کے کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری: سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز-3 کا افتتاح، 10 ہزار نئے ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل

    حکومتی سروے نے معاشی بہتری کے دعووں کی قلعی کھول دی: دولت کی عدم مساوات 27 سالہ ریکارڈ توڑ گئی

    سیاسی میدان میں ہلچل: ‘ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس’؛وزیراعلیٰ کے وارنٹ برقرار، 9 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر

    مقبول خبریں

    سیاسی میدان میں ہلچل: ‘ریاستی اداروں پر الزامات کا کیس’؛وزیراعلیٰ کے وارنٹ برقرار، 9 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر

    پنجاب بیوروکریسی کی موجیں: چیف سیکرٹری اور آئی جی سمیت اعلیٰ افسران کے لیے لگژری گاڑیوں اور لامحدود پیٹرول کی منظوری

    بنگلہ دیش میں وی آئی پی کلچر کا جنازہ: وزیراعظم طارق رحمان کا پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات ختم کرنے کا تاریخی حکم

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    پراپرٹی اونرشب آرڈیننس کیس، عملدرامد روکنے کے لئے 200 درخواستوں کی سماعت کیلئے لاہورہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

    بلاگ

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    ”بینائی اور ڈیل“ میاں حبیب کا کالم

    ”بسنت پالا اڑنت “ میاں حبیب کا کالم

    پنجاب پولیس میں بڑے ری سیٹ کی تیاری، تبادلوں پر فوری بریک نئی کمانڈ ٹیم سے اصلاحاتی دھماکا متوقع

    طاقت کے ایوانوں میں اخلاقی دیوالیہ پن بے نقاب،،پوسٹنگ کے بدلے جسم(قسط نمبر 1)

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.