Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایئر فورس ون کے رنگوں میں بڑی تبدیلی: 60 سالہ روایت ختم، اب صدارتی طیارہ سرخ، سفید اور نیلے رنگ میں چمکے گا

      نئے سولر صارفین کیلئے نیٹ بلنگ ، پہلے صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ برقرار رہے گی ، نیپرا

      مڈل کلاس کی پسندیدہ سواری : سوزوکی ویگن آر 2026 متعارف، 46 کلومیٹر فی کلو مائلیج کے ساتھ سب کو پیچھے چھوڑ دیا

      پاکستان کی پہلی ‘ایکس یو وی’ (XUV) لانچ: سوزوکی فرینکس (Fronx) نے آٹو موبائل مارکیٹ میں تہلکہ مچا دیا

      بھارت میں سوشل میڈیا پر مزید پابندیاں، لوگوں کا سانس لینا مشکل بنا دیا گیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

      ماں تو ماں ہے ۔۔۔ ونٹر اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے پر کم سن بیٹے نے دل جیت لئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بنگلہ دیش میں وی آئی پی کلچر کا جنازہ: وزیراعظم طارق رحمان کا پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات ختم کرنے کا تاریخی حکم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان نے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے اور عوامی ٹیکس کے پیسے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے سخت ترین "کفایت شعاری مہم” کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ نئی ہدایات نے ملک بھر میں بیوروکریسی اور سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے، جس کا مقصد حکومتی اخراجات میں بڑے پیمانے پر کٹوتی کرنا ہے۔
    بنگلہ دیشی وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، طارق رحمان نے خود سے اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے درج ذیل پابندیاں عائد کر دی ہیں:
    سرکاری گاڑیوں کی عیاشی ختم،پٹرول بھی خودڈلوانا ہوگا
    وزیراعظم اور وزراء اب شاہانہ سرکاری گاڑیوں کے بجائے اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کریں گے۔
    ذاتی اخراجات کا بوجھ: گاڑیوں کا ایندھن، ڈرائیور کی تنخواہ اور دیگر ذاتی اخراجات قومی خزانے کے بجائے وزیراعظم اور وزراء اپنی جیب سے ادا کریں گے۔
    پروٹوکول میں کمی: وزیراعظم کا قافلہ جو پہلے 13 سے 14 گاڑیوں پر مشتمل ہوتا تھا، اسے اب محدود کر کے صرف 4 گاڑیوں تک کر دیا گیا ہے۔
    عوامی آمد و رفت میں آسانی: سڑک کے دونوں اطراف طویل پولیس پروٹوکول اور ٹریفک بلاک کرنے کی روایت کو فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ عوام کو پریشانی نہ ہو۔
    ہیلی کاپٹر کا محدود استعمال: سرکاری ہیلی کاپٹر صرف انتہائی ناگزیر ریاستی دوروں یا غیر ملکی وفود کی آمد پر استعمال ہوگا، عام دوروں کے لیے اس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
    سیکریٹریٹ میں اجلاس: تمام وزارتی اجلاس اب پرتعیش ہوٹلوں یا بیرونی مقامات کے بجائے سرکاری سیکریٹریٹ کے اندر ہی منعقد ہوں گے۔
    رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم طارق رحمان نے واضح کیا ہے کہ وہ ان ہدایات پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کابینہ کو پیغام دیا ہے کہ "طاقت مراعات کا نام نہیں بلکہ ایک ذمہ داری ہے” اور اب وقت آگیا ہے کہ حکمران عوام کی طرح زندگی گزاریں۔
    بنگلہ دیشی عوام اور سوشل میڈیا صارفین نے ان اقدامات کو ‘نئے بنگلہ دیش’ کی بنیاد قرار دیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف اربوں ٹکا کی بچت ہوگی بلکہ حکمرانوں اور عوام کے درمیان فاصلے بھی کم ہوں گے۔

     

    Related Posts

    یااللہ خیر، ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    جنسی درندے ایپسٹین کے متاثرین کو اس کی جائیداد سے لاکھوں ڈالر ہرجانہ ملے گا

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    مقبول خبریں

    بنگلہ دیش میں وی آئی پی کلچر کا جنازہ: وزیراعظم طارق رحمان کا پروٹوکول اور شاہانہ اخراجات ختم کرنے کا تاریخی حکم

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    پراپرٹی اونرشب آرڈیننس کیس، عملدرامد روکنے کے لئے 200 درخواستوں کی سماعت کیلئے لاہورہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل

    رمضان المبارک کے پیش نظر ہر قسم کی احتجاجی تحریک موخر کریں،پی ٹی آئی رہنماؤں کا جیل سے خط

    ہاکی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،محسن نقوی کا کھلاڑیوں کی سرپرستی کا اعلان، فیڈریشن کی صدارت سے معذرت

    بلاگ

    بیوروکریسی کے ‘جنسی درندے’: کوکین، بلیک میلنگ اور شرمناک فینٹسیز

    ”بینائی اور ڈیل“ میاں حبیب کا کالم

    ”بسنت پالا اڑنت “ میاں حبیب کا کالم

    پنجاب پولیس میں بڑے ری سیٹ کی تیاری، تبادلوں پر فوری بریک نئی کمانڈ ٹیم سے اصلاحاتی دھماکا متوقع

    طاقت کے ایوانوں میں اخلاقی دیوالیہ پن بے نقاب،،پوسٹنگ کے بدلے جسم(قسط نمبر 1)

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.