Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

      10 کروڑ سال پرانا معمہ حل: آسٹریلیا کے مشہور ڈائنا سار کا ‘نیا چہرہ’ سامنے آگیا، 1300 ہڈیوں نے تاریخ بدل دی!

      مشرق وسطیٰ جنگ سے ارب پتی بھی متاثر، بلوم برگ نے ارب پتیوں کی عالمی فہرست جاری کردی، پہلے نمبر پر کون؟

      ٹینک جیسا مضبوط! اوپو نے 7000mAh کی ‘میگا بیٹری’ اور ناقابلِ شکست پائیداری کے ساتھ F33 سیریز متعارف کروا دی

      سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پہلے صدارتی معافی ، پھر راز کھولوں گی، کانگریس کے سامنے بیان کیلئےجیفری ایپسٹین کی گرل فرینڈ گیلین میکسویل کی شرط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :بدنام زمانہ امریکی ارب پتی اور جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی قریبی دوست اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ گیلین میکسویل نے امریکی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے خاموشی توڑنے کے لیے ایک بڑی شرط رکھ دی ہے۔
    ٹیکساس کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے ہاؤس اوور سائیٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوتے ہوئے انہوں نے تمام سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا اور اپنے خاموش رہنے کے قانونی حق کا استعمال کیا۔
    تاہم ان کے وکیل نے واضح کیا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کی سزا معاف کرنے کا اعلان کریں تو وہ تمام حقائق اور ناموں سے پردہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔
    گیلین میکسویل اس وقت کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ اور جنسی استحصال میں معاونت کے جرم میں بیس سال قید کی سزا کاٹ رہی ہیں۔
    کمیٹی کے ارکان گیلین سے اُن بااثر شخصیات کے بارے میں پوچھنا چاہتے تھے جو اس جرم میں ایپسٹین کے ساتھی رہے ہیں، لیکن میکسویل نے خاموشی اختیار کر کے تفتیش کاروں کو مایوس کیا۔
    ریپبلکن کمیٹی کے چیئرمین جیمز کومر نے اس رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی عوام کے لیے سچائی اور متاثرہ خواتین کے لیے انصاف چاہتے تھے، لیکن میکسویل نے تعاون نہیں کیا۔
    دوسری جانب میکسویل کے وکیل ڈیوڈ آسکر مارکس کا کہنا ہے کہ صرف ان کی موکلہ ہی اس پورے معاملے کی مکمل اور سچی کہانی بیان کر سکتی ہیں، لیکن اس کے لیے صدر ٹرمپ کی جانب سے معافی ضروری ہے۔
    وکیل کے مطابق کچھ لوگ وہ سچ سننا پسند نہیں کریں گے جو میکسویل کے پاس ہے، لیکن سچائی بہرحال اہمیت رکھتی ہے۔
    ادھر وائٹ ہاؤس پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ میکسویل کو کسی قسم کی رعایت دینے پر کوئی غور نہیں کیا جا رہا۔
    ایپسٹین کے جرائم سے متاثرہ خواتین کے ایک گروپ نے قانون سازوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ میکسویل کی باتوں پر بھروسہ نہ کریں۔
    اُن کا کہنا ہے کہ میکسویل نے ہمیشہ ان طاقتور مردوں کو بچایا ہے جو اس گندے دھندے میں شامل تھے، اس لیے اسے کسی قسم کی رعایت دینا انصاف کا قتل ہوگا۔
    اس دوران امریکی محکمہ انصاف نے اس کیس سے متعلق لاکھوں صفحات پر مشتمل نئی دستاویزات بھی جاری کی ہیں جن کا جائزہ اب کانگریس کے ارکان لے سکیں گے۔
    تفتیش کار اب بھی اس کوشش میں ہیں کہ ان تمام چہروں کو بے نقاب کیا جائے جو اس گھناؤنے کاروبار کا حصہ رہے ہیں۔

    Related Posts

    سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

    ناکہ بندی برقرار رہی تو آبنائے ہرمز پھر بند : ایران بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو جنگ: امریکا

    اسلام آباد پراسیس ،سرپرائز، ایک ذہین شخصیت کل وائٹ ہاؤس کادورہ کرے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

    مقبول خبریں

    سیمسنگ کا نیا پینترا: گلیکسی A27 اب جدید ‘پنچ ہول’ ڈسپلے اور پریمیم لک کے ساتھ، مڈ رینج مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار!

    اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلہ، شہری خوفزدہ،شدت 5.5 درجے ریکارڈ کی گئی

    نیوزی لینڈ نے پہلا ون ڈے بنگلادیش کو26 رنز سے ہرا دیا

    ناکہ بندی برقرار رہی تو آبنائے ہرمز پھر بند : ایران بدھ تک معاہدہ نہ ہوا تو جنگ: امریکا

    اسلام آباد پراسیس ،سرپرائز، ایک ذہین شخصیت کل وائٹ ہاؤس کادورہ کرے گی،ڈونلڈ ٹرمپ

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.