بیجنگ:چین نے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے لیے لو ارتھ آربٹ میں 17 سیٹلائیٹس کامیابی سے لانچ کر دیے۔
سی جی ٹی این کے مطابق چین نے جمعے کی صبح 7 بج کر 26 منٹ پر ہائی نان کمرشل سپیس لانچ سائٹ سے لانگ مارچ 8 اے کیریئر راکٹ کے ذریعے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے لیے لو ارتھ آربٹ میں 17 سیٹلائیٹس کامیابی سے لانچ کر دیے۔ سیٹلائیٹس کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گئے ہیں اور یہ لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا ۔
چین نے سیٹلائیٹ انٹرنیٹ کے لیے لو ارتھ آربٹ میں 17 سیٹلائیٹس کامیابی سے لانچ کر دیے

