Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارتی وزیر خارجہ کا بیان اشتعال انگیز ،بے بنیاد ہے ، پاکستان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :ترجمان دفترِ خارجہ نے پاکستان کے خلاف بھارت کے انتہائی اشتعال انگیز، بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے سخت مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرا بی نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت کے بیانات خطے میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کے لیے سنگین بے حسی کو ظاہر کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی یہ مذمت ایک روز بعد سامنے آئی ہے، جب بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارت کو اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ بنیادی چیلنجز براہِ راست پاکستان کی عسکری قیادت سے درپیش ہیں۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے اور اس کے تمام ادارے، خصوصاً مسلح افواج، ملکی سلامتی کے مضبوط ستون ہیں۔ وطن کی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاکستان مکمل طور پر پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں پروان چڑھنے والی فسطائی اور انتہا پسند ہندوتوا سوچ کا جائزہ لے۔ بھارتی ریاست اور قیادت خود اس انتہا پسند مذہبی بیانیے کی یرغمال بن چکی ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ پاک فوج نے مئی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو دنیا کے سامنے ثابت کیا، اور بھارت کا کسی بھی قسم کا پروپیگنڈا اس حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتا۔بیان کے مطابق بھارتی قیادت کی جانب سے پاکستانی ریاستی اداروں اور قیادت کو بدنام کرنے کی کوششیں دراصل ایک منظم پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ بھارت کا مقصد خطے کو غیر مستحکم کرنا اور ریاستی سرپرستی میں اپنی دہشت گرد سرگرمیوں سے عالمی توجہ ہٹانا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان بقائے باہمی، مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے اور اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پوری طرح متحد اور مضبوط ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی قیادت پاک افواج پر بےبنیاد تبصرے سے گریز کرے، بھارتی قیادت کو اپنے فاشسٹ، انتہاپسندانہ ہندوتوا نظریے کی تحقیقات کرنی چاہییں۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.