Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مجھ پر جتنی چاہے تنقید کریں پروا نہیں ، اگر پنجاب کی بات آئی تو مریم نواز گھر تک پہنچا کرآئے گی، وزیراعلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    فیصل آباد (حافظ نعیم سے )مجھ پر جیسی مرضی تنقید کریں پرواہ نہیں اگر پنجاب پر پنجاب کے لوگوں پر پنجاب کی ترقی پر تنقید کریں گے تو مریم نواز تمہیں گھر تک پہنچا کر آئے گی وزیراعلی مریم نواز کا فیصل آباد میں دبنگ خطاب

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھ پر بہت خوبصورت تنقید ہوتی ہے کہ ہر جگہ مریم نوازکی تصویر ہے جب کام کرو گے تو تصویر تو آئے گی نا انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا مجھ پر بھلے بات کریں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا انہوں نے 7،8 سال باتیں ہی کی ہیں مجھ پر بات کریں مریم نواز کچھ نہیں کہے گی لیکن اگر پنجاب پر بات کریں گے پنجاب کی عوام پر بات کریں گےپنجاب کی ترقی پر بات کریں گے پنجاب کے حق پر بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو گھر تک پہنچا کر آئے گی۔اس موقع پر رانا ثنااللہ نو منتخب سینیٹر نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ وزیراعلی مریم نواز وزیراعظم بھی بنیں گی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/wR-t16coEBVUsZ3z.mp4

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیر کو فیصل آباد میں ایک شاندار وپروقار تقریب میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا ۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/tweeload_bovebd41.mp4

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر، سینیٹر و مشیر وزیر اعظم رانا ثنااللہ خان،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،عابد شیر علی،وزیر اعظم کے معاون خصوصی رانا احسان افضل، راجہ ریاض احمد اور دیگر لیگی رہنماؤں نے جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر جامعہ زرعیہ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی، کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور،آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ الیکٹرک بس میں سوار ہوکر پنڈال کی طرف روانہ ہوئیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/XWRT5Ux8rprfp3aM.mp4

    زرعی یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک کے سامنے طالبات نے وزیراعلیٰ کا شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں ان کی خوبصورت تصاویر پیش کیں جس پر وزیراعلیٰ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طالبات نے وزیراعلیٰ سے یونیورسٹی طالبات کیلئے الگ سے تین الیکٹرک بسیں دینے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے طالبات کیلئے الگ سے الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    ننھی بچیاں علاقائی لباس اور بچے پگڑیاں پہن کر خیر مقدم کرتے رہے، زرعی یونیورسٹی میں ہزاروں طلبہ بینرز و پورٹریٹ اٹھائے نعرے لگاتے رہے، وزیراعلیٰ نے شکریہ ادا کر کے پورٹریٹ وصول کیے اور گرین بس میں بچوں کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔

    سڑکوں پر عوام کا تاریخی مجمع، گلاب کی پتیاں نچھاور اور کبوتر چھوڑے گئے، پہلے مرحلے میں 30 بسیں یوسف ٹاؤن تا سیگل سٹی (22 کلومیٹر) اور یونیورسٹی راؤنڈ اباؤٹ تا سدھار (18 کلومیٹر) چلیں گی، فیصل آباد ڈویژن کے لیے 150 بسیں ہوں گی، روزانہ 24 ہزار مسافر مستفید ہوں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے گرین، حسین پنجاب وژن کے تحت فیصل آباد کے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیا ت کی فراہمی کیلئے 30 جدید، آرام دہ، محفوظ اور ماحول دوست الیکٹرک بسیں فراہم کی گئی ہیں جن سے روزانہ 24 ہزار سے زیادہ شہری مستفید ہوسکیں گے۔ مذکورہ بسوں میں بزرگ اور خصوصی افراد کیلئے وہیل چیئرز اور سپیشل نشستوں کا بھی انتظام ہے۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.