Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی توڑ دی جائے گی، وزیراعلی مریم نواز شریف

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ڈیرہ غازی خان:(حافظ نعیم سے ) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کی طرف اٹھنے والی ہر انگلی توڑ دی جائے گی۔زرداری میرے بزرگ اور بلاول چھوٹا بھائی ہے مگر پیپلز پارٹی کے ترجمانو ں کو بھی سمجھائیں۔ وہ ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرو بس سروس کے آغاز کے موقع پر افتتاحی خطاب کررہی تھیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/mns.mp4

    مریم نواز تم بے مثال ہو۔ بینرز 

    اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جیل روڈ بس سٹاپ سے تقریب گاہ کا سفر الیکٹرو بس میں کیا۔ پہلی الیکٹرو بس پر راستے میں گل پاشی عوام اور طلبا کا جوش وخروش دیدنی تھا ۔ ستھرا پنجاب کے ورکرز نے وزیر اعلی مریم نواز شریف کے لئے خیر مقدمی بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "سجن آ ون آکھی ٹھرن”
    "وزیر اعلیٰ مریم نواز ۔۔ تم بے مثال ہو”۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا۔

     بارڈر ملٹری پولیس ،بلوچ لیویز کی خواتین اہلکاروں کی سلامی

    وزیراعلی مریم نواز شریف جلسہ گاہ پہنچیں توبلوچی پگڑی ، رنگا رنگ ویسٹ اور مزین ٹوپی پہنے گورنمنٹ پرائمری سکول کے ننھے منے عبداللہ اورمریم جہانگیر وزیراعلی مریم نواز شریف کا خیر مقدم کیااور پھول پیش کئے۔ جبکہ با رڈر ملٹری فورس اور بلوچ لیویزکی خاتون اہلکاروں نے سلامی دی۔
    "مسافروں خاص طور پر سپیشل افراد کا بہت خیال رکھنا”۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کی بس کنڈیکٹر کو نصیحت. انعام بھی دیا۔

    جنوبی پنجاب میں ہر ماہ سیکرٹریٹ لگانے ، میٹرو بس سروس لانے کا اعلان

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/tweeload_czntc29f.mp4

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ڈی جی خان الیکٹرو بس پراجیکٹ پر بریفنگ دی گئی،ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں پہلے فیز میں 24 – الیکٹرو بسیں چلائی جائیگی ۔ڈیرہ غازی خان جنرل بس سٹینڈ تا کوٹ چھٹہ، چوٹی زیریں بس چلائی چلائی جارہی ہے۔ائیر کنڈیشنڈ الیکٹرو بس میں وائی فائی ،چارچنگ پورٹ بھی موجود ۔جنرل بس اسٹینڈ تا جنرل بس اسٹینڈ براستہ ڈی جی خان شہر بھی الیکٹرو بس چلے گی۔خواتین مسافروں کے لئے الگ کمپارٹمنٹ ۔ نگرانی کے لئے کیمرہ بھی نصب ہیں۔ڈی جی خان جنرل بس سٹینڈ تا سخی سرور بھی الیکٹرو بس روٹ کے علاوہڈی جی خان جنرل بس اسٹینڈ تا شاہ دین صدر بھی الیکٹرو بس روٹ ہوگا۔
    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف  نے ڈیرہ غازیخان میں بھی میٹرو بس سروس لانے کا اعلان کردیا جبکہ  جنوبی پنجاب میں ہر ماہ سیکرٹریٹ لگانے کا اعلان بھی کیا گیا۔

    وزیراعلی کا سرائیکی میں خطاب، شہریوں کی داد

    وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈیرہ غازیخان ڈویژن کیلئے ایک سو ایک الیکٹرو بسیں  لانے اورراجن پو ر، لیہ، مظفرگڑھ، تونسہ سمیت ہر ضلع میں الیکٹرک بسیں چلانے کا اعلان کیا ، اس موقع پروزیر اعلی مریم نواز شریف کاسرائیکی زبان سے تقریر کا آغاز کیا انہوں نے جب کہا کہ "تساں دے کول آ کے، بہووں خوشی تھئی اے، تہاکوں ڈیکھ کے ہاں ٹھر گیا اے ”  تو لوگوں نے بے ساختہ انہیں تالیاں بجا کرداد دی ۔
    وزیراعلی مریم نوازی شریف  کاکہنا تھا کہ جہاں تخت لاہو رہے وہاں تخت بہاولپور، رحیم یار خان، ملتان اور تخت ڈیرہ غا زیخان ہے جنوبی پنجاب والو ں نے عزت او رپیار سے چادر اوڑھائی، ہمیشہ یاد رکھوں گی ۔الیکٹرو بس کیلئے ڈی جی خان والوں کی خوشی دیکھ کر حوصلہ بڑھ رہا ہے ۔اربوں خرچ ہو جائیں، ڈیرہ غازیخان کو نقصان نہیں ہونے دیں گے ۔

    انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی، کابینہ او رپوری ٹیم جاگ رہی ہے، عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے پنجاب کے عوام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دوں گی ۔مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی طرف اٹھنے والی انگلی توڑ دے گی۔پنجاب میں دوسرے صوبوں سے اڑھائی کروڑ افراد روزگار کیلئے مقیم ہیں پنجاب کے ہسپتال دوسرے صوبوں کے عوام کیلئے کھلے ہیں ۔

    سنٹرل پنجاب میرےلئے ماہ نور، اپر پنجاب مہر النسا اور جنوبی پنجاب جنید بیٹے کی طرح ہے

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں آفت آئے تو پنجاب ساتھ کھڑا ہو گا سیلاب کے معاملے میں سیاست کی جا رہی ہے ۔میرے لیے ساوتھ، سینٹرل اور اپر پنجاب میں کوئی فرق نہیں، سب برابر ہیں اور سب کی وزیر اعلی ہوں ۔سنیٹرل پنجاب میرے لیے ماہ نور کی طرح، اپر پنجاب مہرالنسا کی طرح اور جنوبی پنجاب میرے لیے جنید بیٹے کی طرح ہے
    انہوں نے کہا کہ ساوتھ او رسینٹرل پنجاب کی بات اقتدار کی ہوس رکھنے والے لوگ کرتے ہیں۔ساوتھ پنجاب میں سارے پراجیکٹ پاکستان مسلم لیگ ن لے کر آئی،نواز شریف موٹر وے، ایکسپریس وے ساوتھ پنجاب میں لائے ساوتھ پنجاب میں بلکہ ڈی جی خان میں پہلی الیکٹرک بس نوازشریف کی بیٹی لے کر آئی ۔سی ایم دفتر میں تصویر فریم میں لگا کر رکھنے کیلئے نہیں ہوتا عوام کے ساتھ ہونا چاہیئے ۔جو ساوتھ پنجاب کی بات کرتے ہیں انہوں نے اپنے دور میں دھیلے کا کام نہیں کیا ۔ساوتھ پنجاب کو ان لوگو ں کے دور میں کچھ نہیں ملا۔منصوبے بڑے شہروں میں آ کر بڑے شہروں میں ختم ہوجاتے تھے  انہوں نے بتایا کہ الیکٹرو بس لاہور، پنڈی یا فیصل آباد نہیں بلکہ میانوالی، وزیر آباد اور ڈی جی خان میں پہلے لانچ کی ہے ۔غذائی قلت کا شکار بچوں کیلئے پہلا پراجیکٹ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں شروع کیا ۔میرے وزیرسینٹرل پنجاب نہیں بلکہ جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیٹھے رہے ۔

    نوازشریف کی بیٹی ہوں مدد کے لئے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، وزیراعلی
    انہوں نے کہا کہ ساوتھ پنجاب کی بار بار بات کر کے لکیر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے، میرے ذہن میں ا یسا کوئی فرق نہیں ۔پہلے ڈی جی خان کے لوگ خوابوں پر گزارا کرتے تھے اب تعبیر ملتی ہے ۔مجھے فخر ہے بارڈر ملٹری پولیس میں پنجاب کی بیٹیاں یونیفارم پہن کر شریک ہیں۔الیکٹرو بس عوام کیلئے تحفہ ہے۔سپیشل افراد کو عزت سے بس میں سوار کرانے والا عملہ قابل تحسین ہے ۔جو عوام کا خیال نہ رکھے، اسے حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔ وزیراعلی  مریم نواز شریف نےکہا کہ تین دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب آئے، تین ماہ مسلسل بارشیں ہوتی رہیں ہم نے تیاری کر رکھی تھی ۔میرے وزیر او رپوری ٹیم سیلاب کے دوران راشن تقسیم کرتی رہی اور خیمے لگواتی رہی ۔جب تک لوگوں کو کھانا اور ٹینٹ نہیں ملے،مریم اورنگزیب اور دیگر وزیر چین سے نہیں بیٹھے ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ بیرونی امداد مانگنے کا مشورہ اپنے پاس رکھیں، پنجاب اپنے وسائل سے خود انتظام کرے گا نواز شریف کی بیٹی ہوں، امداد کیلئے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔کب تک پاکستان دوسر وں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا رہے گا ۔این ایف سی ایوارڈ سے اربوں کھربوں ہر صوبے کو مل رہے ہیں، وہ عوام پر خرچ نہیں کرنے تو کہاں کرنے ہیں ۔شہباز شریف صاحب سے ایک روپیہ مانگا نہ لیا ہے ۔اربوں روپے سیلاب زدگان کے انخلا، ریسکیو اور ریلیف پر خر چ کر دیئے ۔

    بینظیر کارڈ سے صرف 10 ہزار نہیں سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ دینا چاہتی ہوں،  مریم نواز

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلا ب ز دگان کو بی آئی ایس پی سے دس ہزار نہیں بلکہ دس لاکھ روپے تک دینا چاہتے ہیں ۔جس کا گھر گرا، مویشی مر گئے، فصلو ں کا نقصان ہوا سب کے نقصان پورے کرنا چاہتی ہوں۔جس کا لاکھوں کا نقصان ہوا وہ بی آئی ایس پی سے دس پندرہ ہزار لے کر کیا کرے گا ۔اپنی چھت اپنا گھر سمیت دیگر بڑے پراجیکٹ اپنے ہی وسائل سے چلا رہے ہیں۔پنجاب میں مزدور اور ورکرز کے دو ملین گھرانوں کو راشن مل رہا ہے۔

    الیکٹرو بس کا خیال رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے ، وزیراعلی مریم نواز

    وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے تین ارب ر وپے رودکوہیوں کے سدباب کیلئے خرچ کیے، اللہ کے فضل سے اب نقصان نہ ہونے کے برابر ہے۔دوسرے شہروں کو ملنے والی الیکٹرو بس اور دیگر پراجیکٹ سب کو ملیں گے، تفریق نہیں ہو گی ۔الیکٹرو بس جیسے پراجیکٹ عوام کی امانت ہیں ان کی حفاظت عوام کے ساتھ ساتھ سب کی ذمہ داری ہے ۔جیسے اپنے گھر اور سواری کو صاف رکھتے ہیں ایسے ہی الیکٹرو بس کو بھی صاف اور حفاظت سے رکھیں ۔الیکٹروبس کا خیال رکھنا عوام کی ذمہ داری ہے،نقصان پہنچاتے یا گندگی ڈالتا دیکھیں تو روکیں ۔الیکٹروبس جیسے پراجیکٹ کو نقصان پہنچانا، عوام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے ۔میانوالی میں پتھر مار کر الیکٹرو بس کا شیشہ توڑنے والے کو پکڑ لیا ہے، نشان عبرت بنائیں گے ۔بس کا شیشہ توڑنے سے کسی مسافر کو بھی نقصان پہنچ سکتا تھا۔

     

    Related Posts

    افغان شہریوں کو پاکستانی خواتین سے شادی پر پاکستانی شہریت کارڈ جاری کرنیکا پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

    ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں، افغانستان سے دہشت گردی برداشت نہیں کرینگے، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

    مقبول خبریں

    پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.