Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گرین ٹریکٹر قرعہ اندازی کا دوسرا مرحلہ ،“تہاڈا ناں نکل آیا اے مبارک ہووے“ وزیراعلی مریم نواز شریف کا کسان کو فون

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور : (حافظ نعیم )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرین ٹریکٹر سکیم کے دوسرے مرحلے کے تحت ہائی پاور ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ تقریب میں کامیاب کسانوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے کامیاب کسانوں کو مبارکباد پیش کی اور قصور سے تعلق رکھنے والے ایک خوش نصیب کسان محمد عاشق کو ذاتی طور پر فون کر کے قرعہ اندازی میں کامیابی کی اطلاع دی۔ وزیراعلیٰ نے پنجابی میں بات کرتے ہوئے کہا: "کیہہ حال اے؟ تسی ٹریکٹر واسطے اپلائی کیتا سی، تہاڈا ناں نکل آیا اے۔ تہانوں مبارک باد واسطے فون کیتا اے۔”

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/WhatsApp-Video-2025-09-20-at-12.40.38.mp4

    گرین ٹریکٹر سکیم فیز ٹو کے لیے مجموعی طور پر 7 لاکھ 34 ہزار سے زائد کسانوں نے درخواست دی، جن میں سے 2 لاکھ 82 ہزار کسان قرعہ اندازی کے اہل قرار پائے۔ ہائی پاور کیٹیگری میں 9 ہزار 500 کسان کامیاب ہوئے۔ اس مرحلے میں حکومت پنجاب ہائی پاور ٹریکٹرز کے لیے 10 لاکھ روپے جبکہ میڈیم پاور ٹریکٹرز کے لیے 5 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی فراہم کر رہی ہے۔

    دلچسپ امر یہ ہے کہ 98 فیصد درخواست گزاروں نے پاکستانی ساختہ ٹریکٹرز کے لیے اپلائی کیا، جب کہ صرف 2 فیصد کسانوں نے امپورٹڈ ٹریکٹرز میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس طلب کے نتیجے میں کئی غیر ملکی ڈیلر کمپنیوں نے پنجاب میں اپنے دفاتر قائم کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سکیم کے تحت مجموعی طور پر 20 ہزار ٹریکٹرز پر سبسڈی دی جائے گی، جس کا مقصد صوبے میں زرعی پیداوار کو بڑھانا اور کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی فراہمی کو ممکن بنانا ہے۔ قرعہ اندازی کے بعد کامیاب کسانوں کو جلد ہی ٹریکٹرز فراہم کیے جائیں گے۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.