اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں اہم اجلاس ہوا جس میں فیڈرل کانسٹیبلری کا ہیڈکوارٹر پشاور سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ہیڈکوارٹرز کے لیے اراضی کی فوری نشاندہی کی جائے اور نئے ہیڈکوارٹرز کا ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ زمین کی نشاندہی کے دوران ہیڈکوارٹرز اور ٹریننگ کی ضروریات کو خصوصی طور پر مدِنظر رکھا جائے۔ محسن نقوی نے زور دیا کہ فیڈرل کانسٹیبلری کو جدید بنیادوں پر استوار کرکے ایک منظم اور فعال فورس بنایا جائے گا۔
اجلاس میں وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، کمانڈنٹ اور ڈپٹی کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری، چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی سی اسلام آباد اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

