لاہور: 9 مئی کیس ,سپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کےسکواڈ کی گاڑی نذر آتش کرنے کے مقدمہ کا لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ سنادیا،یاسمین راشد، اعجاز چودھری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید جبکہ خدیجہ شاہ کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، شاہ محمود قریشی اس مقدمہ سے بھی بری ہوگئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو جناح ہاؤس کے قریب چوک میں سپریم کورٹ کے جج کے اسکواڈ کی گاڑی جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔
کوٹ لکھپت جیل میں سنائے گئے فیصلے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما میاں محمود الرشید، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو دس، دس سال قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے اسی مقدمے میں خدیجہ شاہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی جبکہ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور روبینہ جمیل کو مقدمے سے بری کردیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کو تیسرے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے سے بری کیا ہے۔

