Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب کو جاپان کی طرز پر ٹیکنالوجی کی نئی بلندیوں کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، مریم نواز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹوکیو: پنجاب کو جاپان کی طرز پر ٹیکنالوجی کی نئی بلندیوں کی طرف لے جانا چاہتے ہیں ، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جاپان کے سرمانہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دیدی ۔

    رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے اپنے دورے کے دوسرے روز جاپان کے بیرونی تجارت کے ادارے ( جیٹرو) کے صدرنوری ہیکواشیگورو(Norihiko Ishiguro) سے ملاقات کی ہے نوری ہیکو اشیگورو نے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے دورہ جاپان کا خیرمقدم کیا۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف  نے جاپان کے سرمایہ کاروں کو پنجاب کے اسپیشل ایکنامک زونز میں سرمایہ کاری اورپنجاب کے نجی اور سرکاری شعبے کے ساتھ جیٹرو کو مشترکہ منصوبوں کے آغاز کی دعوت دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 20 آپریشنل سپیشل اکنامک زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے دستیاب ہیں۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/08/WhatsApp-Video-2025-08-19-at-03.05.44.mp4

    انہوں نے جاپانی سرمایہ کاروں کو بتایا کہ ٹیکس فری اسپیشل ایکنامک زونز میں زمین مفت فراہم کرنے کی سہولت دے رہے ہیں۔نجاب مڈل ایسٹ اور افریقہ کے لئے مینوفیکچرنگ کا مرکز بن سکتا ہے، پنجاب ایک بڑی مارکیٹ ہے جس سے جاپانی سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں انہوں  نےجاپانی سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کو پنجاب میں مصنوعات کی تیاری اور اسمبل کرنے کی بھی دعوت دی۔

    وزیراعلی مریم نواز شریف نے جاپانی کمپنیوں کو نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی پارکس بنانے کی بھی دعوت دی۔ دوران ملاقات میں لیبر کی تربیت اور جاپان میں کمپنیوں کی ضرورت کے مطابق تربیت یافتہ اور ہنرمند افرادی قوت کی فراہمی پر بھی گفتگو کی گئی ۔

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ پاکستان نوجوانوں کی اکثریت رکھنے والا ملک ہے، چاہتے ہیں کہ جاپانی کمپنیاں پنجاب میں نوجوانوں کو ہنرمند بنانے میں ساتھ دیں۔

    اس اعلی سطحی ملاقات میں باہمی تجارت کا حجم بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع کے بارے میںجاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن ( جیٹرو) کے سربراہ کو آگاہ کیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نےدونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آگاہ کیا کہ نواز شریف آئی ٹی پارک میں زیر تعمیر ٹوئن ٹاورکا پراجیکٹ بہت جلدمکمل ہوجائے گا۔نواز شریف آئی ٹی پارک میں آئی ٹی بزنس کے لئے دنیا کے معروف ادارے رابطہ کررہے ہیں۔ انہوں نے نواز شریف آئی ٹی پارک پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بھی آگاہ کیا ۔

    اس موقع پر  وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کو جاپان کی طرز پر ٹیکنالوجی کی بلندیوں پر لیجانا چاہتے ہیں، پنجاب جاپان کو سرجیکل آلات، لیدر مصنوعات اور کھیلوں کا سامان مہیا کر سکتا ہے جبکہ پنجاب جاپان کے لئے عمدہ باسمتی رائس کی برآمدکا حجم بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

     

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.