Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گرتی ہوئی دیواروں کو سہارا دیجئے!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ​تحریر: زاہد انور لودھرا

     جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

     

    ​زندگی اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی وہ خوبصورت نعمت ہے جس کی قدر صرف وہی جان سکتا ہے جو ہسپتال کے کسی سرد کمرے میں، زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہو۔ جب کسی معصوم بچے کو تھیلیسیمیا کا مرض اندر ہی اندر چاٹ رہا ہو، جب کسی حادثے کے زخموں سے چُور انسان کا خون سڑک پر بہہ چکا ہو، یا جب کسی زچگی کے دوران ماں کی سانسیں اکھڑ رہی ہوں— تو اس وقت سونا، چاندی یا پیسہ کسی کام نہیں آتا۔ اس وقت صرف ایک ہی چیز زندگی کی ضمانت بنتی ہے، اور وہ ہے "خون”۔
    ​بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں جہاں ہر چھوٹی بڑی ضرورت پر سیاست چمکائی جاتی ہے، وہاں انسانی جانوں کو بچانے جیسے حساس ترین معاملے پر ایک مجرمانہ خاموشی نظر آتی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے بلڈ بینک اکثر خالی رہتے ہیں اور غریب عوام سفارش اور پیسوں کے باوجود خون کی ایک ایک بوند کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ ایسے مایوس کن حالات میں، مایوسی کے اندھیروں کو چیرتی ہوئی ایک امید کی کرن نمودار ہوئی ہے، جس کا نام "ذوالفقار بلڈ فاؤنڈیشن” ہے۔
    ​یہ فاؤنڈیشن صرف ایک تنظیم کا نام نہیں، بلکہ انسانیت کی خدمت کا وہ بے لوث سفر ہے جہاں بغیر کسی رنگ، نسل، ذات یا برادری کے فرق کے، صرف اور صرف انسانی جان کو بچانے کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے۔ جب بھی کوئی پریشان حال شخص فاؤنڈیشن کا دروازہ کھٹکھٹاتا ہے، تو رضاکار اپنی تمام تر مصروفیات کو پسِ پشت ڈال کر خون کا عطیہ دینے ہسپتال پہنچ جاتے ہیں۔ یہ وہ جذبہ ہے جو اس دورِ نفسا نفسی میں مٹ چکا ہے۔
    ​لیکن یہاں ایک تلخ سوال اٹھانا بہت ضروری ہے: کیا انسانیت کو بچانے کا یہ ٹھیکہ صرف چند رضاکاروں نے ہی لے رکھا ہے؟
    ​”خون کا عطیہ دینا صرف ایک سماجی کام نہیں، بلکہ یہ ایک شرعی اور اخلاقی فریضہ بھی ہے کیونکہ قرآن پاک کا فرمان ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی، اس نے گویا پوری انسانیت کو بچا لیا۔”
    ​ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ ذوالفقار بلڈ فاؤنڈیشن کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، بلکہ ان کی طاقت ہمارے اور آپ کے دیے ہوئے خون کے عطیات ہیں۔ اگر ہم اپنی صحت مند زندگی کے چند منٹ نکال کر خون کا عطیہ نہیں دیں گے، تو کل کو اگر خدا نخواستہ ہمارے اپنے کسی پیارے کو ضرورت پڑی، تو ہم کس منہ سے دوسروں سے امید رکھیں گے؟ خون دینے سے صحت گرتی نہیں، بلکہ مزید بہتر ہوتی ہے، اور سب سے بڑھ کر روح کو وہ سکون ملتا ہے جو دنیا کے کسی خزانے سے نہیں خریدا جا سکتا۔
    ​میں اجتجاجاً اور مخلصانہ طور پر اپنے علاقے کے نوجوانوں، تاجروں اور معززین سے اپیل کرتا ہوں کہ آگے بڑھیں! ذوالفقار بلڈ فاؤنڈیشن کے دست و بازو بنیں۔ اپنے ناموں کو بطور ڈونر رجسٹر کروائیں اور سال میں کم از کم دو بار خون کا عطیہ دینے کا عزم کریں۔
    ​آئیے، گرتی ہوئی سانسوں کو اپنی محبت کا سہارا دیں۔ آج کسی کے کام آئیں تاکہ کل جب ہم خدا کے حضور پیش ہوں، تو فخر سے کہہ سکیں کہ ہم نے اس کی مخلوق کے دکھ بانٹنے میں اپنا حصہ ڈالا تھا۔ قلم کا جہاد جاری رہے گا!

    Related Posts

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.