Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      الیکٹرک ٹرکس، گاڑیوں، رکشوں ، موٹر سائیکلوں پر رعایتی ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ

      ’’کماؤ پوت‘‘ پر سب سے زیادہ ٹیکس،آئی ٹی سیکٹر پر ٹیکس میں 300 فیصد اضافے کا امکان؛ برآمدی نمو متاثر ہوسکتی ہے

      پیٹرول پمپس پر 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل فروخت کرنے پر پابندی عائد

      ترکی کی ڈرون ٹیکنالوجی میں بڑی پیش رفت: ‘آئی ایچ اے-230’ بیلسٹک میزائل ترک بری فوج میں شامل

      ناسا کا آرٹیمسIII مشن کے لیے خلابازوں کا اعلان ، چاند پر لینڈنگ ٹیکنالوجی کی پریکٹس کرینگے

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وفاقی بجٹ 27-2026: اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد، مجموعی ترقیاتی بجٹ 3675 ارب روپے مختص،مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد مقرر؛ انفراسٹرکچر اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے بھاری فنڈز کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی حکومت نے مالی سال 27-2026 کے لیے چار فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ واضح رہے کہ موجودہ مالی سال میں اقتصادی سروے کے مطابق ملکی معیشت کی شرح نمو تین اعشاریہ سات فیصد رہی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے جانے والے بجٹ میں ملک میں مہنگائی کی شرح کا ہدف 8٫2 فیصد رکھا گیا ہے۔
    بجٹ دستاویزات کے مطابق ملکی مصنوعات کی برآمدات کا ہدف 32.9 ارب ڈالر رکھا گیا ہے جب کہ دوسری جانب خدمات کے شعبے کی برآمدات کا ہدف 11.3 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔
    رواں مالی سال کے لیے مصنوعات کی درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر رکھا گیا ہے اور خدمات کے شعبے میں درآمدات کا ہدف 13.8 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔
    اگلے مالی سال کے لیے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے ملک بھیجی جانے والی رقوم کا ہدف 42.4 ارب ڈالر رکھا گیا ہے۔
    وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 1000 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے جس کے تحت انفراسٹرکچر، سوشل، گورننس اور دوسرے شعبوں میں ترقیاتی بجٹ کے لیے رقم مختص کی گئی ہے۔
    وفاقی بجٹ میں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ اور حکومتی تحویل میں چلنے والے اداروں کے ترقیاتی بجٹ شامل کرنے کے بعد ملک کا مجموعی ترقیاتی بجٹ 3675 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔
    وفاقی بجٹ میں کراچی کوئٹہ شاہراہ کے لیے 100 ارب مختص کیے گئے ہیں۔
    سکھر-حیدرآباد موٹر وے کے لیے 30 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ مہمند ڈیم کے لیے 21 ارب روپے رکھے گئے ہیں اور داسو ڈیم کے لیے 21 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
    وفاقی بجٹ میں ڈیجیٹل گورننس اور سروسز کے شعبے میں مختلف اقدامات کے لیے 30 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔
    وفاقی بجٹ میں اعلی تعلیم کے شعبے کے لیے 46 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
    ملک میں ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں ایک کروڑ دس لاکھ سے زائد درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ملک میں 23 ہزار 775 گرین جابز کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

    اگلے مالی سال میں قابل تجدید توانائی شعبے میں پبلک انوسٹمنٹ کے لیے 151 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
    اگلے مالی سال میں وزیر اعظم کے یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے پانچ ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت 120000 نوجوانوں کو ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔
    بجٹ دستاویزات کے مطابق بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا دائرہ کار ایک کروڑ 20 لاکھ افراد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    Related Posts

    سونے کی پھر اونچی چھلانگ،عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی

    18 کھرب 77 ارب 10 کروڑ کا بجٹ پیش،دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، 3 ہزار ارب روپے مختص

    الیکٹرک ٹرکس، گاڑیوں، رکشوں ، موٹر سائیکلوں پر رعایتی ٹیکس برقرار رکھنے کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    سونے کی پھر اونچی چھلانگ،عالمی مارکیٹ میں بھی تیزی

    وفاقی بجٹ 27-2026: اقتصادی ترقی کا ہدف 4 فیصد، مجموعی ترقیاتی بجٹ 3675 ارب روپے مختص،مہنگائی کا ہدف 8.2 فیصد مقرر؛ انفراسٹرکچر اور ڈیمز کی تعمیر کے لیے بھاری فنڈز کا اعلان

    18 کھرب 77 ارب 10 کروڑ کا بجٹ پیش،دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافہ، 3 ہزار ارب روپے مختص

    بجٹ 2026-27:وفاقی وزیرخزانہ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ، پنشن میں اضافے کا اعلان

    بجٹ 2026-27:پراپرٹی کی خریدوفروخت پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی

    بلاگ

    حالیہ انتخابات اور حکمت عملی کا فقدان

    مصنوعی ذہانت کی پوشیدہ قیمت: پانی اور بجلی ہر سوال کا جواب، لیکن کتنے پانی اور کتنی بجلی کی قیمت پر؟

    بادشاہ پریشانی میں ہے: پاکستان کی آم کی فصل کیوں سکڑ رہی ہے؟

    ’’مہنگائی کی بلند ترین سطح اور بجٹ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    سفید کوٹ، زندہ ضمیر اور دھڑکتے دل،، ڈاکٹر احمد نعمان اور خدمتِ انسانیت کی روایت،قوموں کی اصل طاقت دیانت دار اور دردِ دل رکھنے والے ڈاکٹرز ، مسیحا پروفیسر جواد ظہیر مرحوم کے تبادلہ کی وجوہات ،احمد نعمان کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر طارق شکور ، ڈاکٹر فہد اور ڈاکٹر احمد طارق مریضوں کے مسیحا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.