Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    175 کھرب روپے کا وفاقی بجٹ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آج پیش کرینگے، تنخواہ داروں اور پنشنرز کیلئے ریلیف کا امکان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان کا مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس میں تنخواہ دار طبقے اور پنشنرز کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
    آج نیوز کے مطابق بجٹ کا کل حجم 175 کھرب روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں بجٹ دستاویزات کی باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔
    اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کابینہ کے ارکان کو بجٹ کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دیں گے اور بعد ازاں سہ پہر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پیش کریں گے۔قومی اسمبلی کے بعد یہ تجاویز شام کو ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں بھی ارکان کے سامنے رکھی جائیں گی۔
    نئے بجٹ میں ملک کے تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبریاں شامل ہیں کیونکہ ان کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا قوی امکان ہے، جبکہ انکم ٹیکس کی ادائیگی میں بھی چھوٹ دی جا رہی ہے۔
    اس کے ساتھ ہی عوام کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ سٹیشنری اور سولر پلیٹس مہنگی ہونے کا خطرہ بھی ٹل گیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق، آئندہ مالی سال میں تنخواہ دار طبقے کو تقریباً ساٹھ ارب روپے کا ٹیکس ریلیف دینے اور انکم ٹیکس سلیب کی تعداد چھ سے بڑھا کر آٹھ کرنے کی تجاویز ہیں۔
    خاص طور پر ایسے ملازمین جن کی ماہانہ آمدن 1 لاکھ 83 ہزار روپے سے زائد ہے، ان کے لیے ایک خصوصی ریلیف پیکج زیرِ غور ہے۔

    اس کے علاوہ، بیروزگاری کے خاتمے کے لیے نئے مالی سال کے دوران ملک میں 20 لاکھ نئے روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
    بجٹ کے معاشی اہداف اور ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے قومی اقتصادی کونسل نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے بجٹ کی منظوری پہلے ہی دے دی ہے۔
    نئے مالی سال کے لیے معاشی ترقی کا مجموعی ہدف چار سے چار اعشاریہ ایک فیصد کے درمیان متوقع ہے، جبکہ مہنگائی یعنی افراطِ زر کا تخمینہ آٹھ اعشاریہ دو سے آٹھ اعشاریہ چار فیصد کے درمیان لگایا گیا ہے۔
    شعبہ وار ترقی کے اہداف میں صنعت کے لیے چار فیصد، زراعت کے لیے تین اعشاریہ چھ فیصد اور خدمات یعنی سروسز کے شعبے کے لیے چار اعشاریہ دو فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
    دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم لیوی کی مد میں سترہ کھرب ستائیس ارب روپے اکٹھے کرنے کا ہدف طے کیا ہے۔
    مالیاتی امور اور تجارتی توازن کے حوالے سے نئے بجٹ میں دفاعی اخراجات کے لیے تقریباً تیس کھرب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
    ایف بی آر کے لیے ٹیکس وصولیوں کا مجموعی ہدف ایک سو باون کھرب سڑسٹھ ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔
    عالمی تجارت کی بات کی جائے تو ملک کی برآمدات کا ہدف بتیس ارب اسی کروڑ ڈالر، جبکہ درآمدات کا تخمینہ ستر ارب ڈالر لگایا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی تجارتی خسارہ سینتیس ارب ڈالر رہنے کا اندازہ ہے۔
    وفاقی بجٹ میں ایک بڑا حصہ پرانے قرضوں کی ادائیگیوں کی نذر ہوگا، جس کے تحت قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے اٹہتر کھرب چوبیس ارب روپے کی خطیر رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.