Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈارک انرجی: کائنات کے سب سے بڑے 3D نقشے میں پراسرار قوت سے متعلق نئے اشارے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    بی بی سی رپورٹ کے مطابق ایک طاقتور آلے، جس میں فائبر آپٹک کی پانچ ہزار آنکھیں (لینز یا عدسے) نصب ہیں، نے ایک ایسا نقشہ یا تصویر بنائی ہے جو کائنات کے بارے میں ہمارے خیالات کو چیلنج کرتا ہے۔
    چار کروڑ 70 لاکھ سے زائد کہکشاں اور دو کروڑ ستارے اِس بے مثال تصویر کا حصہ ہیں۔ یہ تصویرڈارک انرجی کے مطالعے کے لیے مخصوص سپیکٹروسکوپک آلے کی مدد سے تیار کی گئی ہے جو امریکہ کی ریاست ایریزونا میں واقع قومی ابزرویٹری میں میں موجود میال ٹیلی سکوپ پر نصب ہے۔
    اس تصویر کا حصہ بننے والی کہکشاں اور ستاروں کی تعداد ماضی میں کی گئی تمام مجموعی پیمائشوں سے لگ بھگ چھ گنا زیادہ ہے۔
    کولمبیا کی ای سی سی آئی یونیورسٹی سے فلکیات میں پی ایچ ڈی کرنے والی محقق لوز اینجیلا گارسیا نے بی بی سی کو بتایا کہ حاصل کردہ تصویر 11,000 ملین نوری سال کے فاصلے تک پھیلی ہوئی ہے، یعنی اس نے کائنات کے ابتدائی مراحل میں موجود ایسی کہکشاں کو بھی فلم بند کیا ہے، جو کائنات کے آغاز کے قریب وجود میں آئیں اور جن کی عمر لگ بھگ 13,700 ملین سال بتائی جاتی ہے۔
    اس تصویر کی صورت میں حاصل کیا گیا سنگ میل ہمیں کہکشاں کی ساخت اور ان کے ترتیب پانے کے طریقے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ڈارک میٹر یعنی تاریک مادے (جو سائنس کے سب سے بڑے رازوں میں سے ایک ہے) کے بارے میں بھی نئے اشارے فراہم کرتی ہے۔
    گذشتہ پانچ برسوں کے دوران ڈارک انرجی سپیکٹروسکوپک انسٹرومنٹ (DESI) نے آسمان کے تقریبا ایک تہائی حصے کا نقشہ تیار کر لیا ہے، جبکہ یہ آلہ ہر رات ایک لاکھ سے زائد کہکشاں کی پیمائش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    فائبر آپٹک ڈیٹیکٹرز سے لیس یہ جدید سائنسی آلہ کہکشاں کے سپیکٹرم کو ناپنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی مدد سے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ جب اِن کہکشاں کی روشنی زمین تک پہنچتی ہے تو اس دوران کائنات کتنی وسعت اختیار کر چکی ہوتی ہے۔
    لیکن DESI کی ایک اور بڑی کامیابی یہ ہے کہ یہ ڈارک انرجی یعنی تاریک توانائی کو سمجھنے کا ایک نیا طریقہ پیش کرتا ہے۔ یاد رہے کہ ہماری کائنات کا 70 فیصد حصہ ڈارک انرجی پر ہی مشتمل ہے اور ایک ایسی قوت کے طور پر کام کرتی ہے جو کائنات کے پھیلا کو تیز کرتی ہے۔

    Related Posts

    مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

    بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.