لاہور: عید سے پہلے عید، حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی ۔۔20 مئی تک تمام صوبائی ووفاقی ملازمین کو پیشگی تنخواہیں ادا کردی جائیں گی۔
اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام صوبائی سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد کو عید سے پہلے ادائیگیاں کی جائیں گی تاکہ وہ مذہبی تہوار کی تیاریوں کے لیے بروقت مالی سہولت حاصل کر سکیں۔
اعلامیے میں متعلقہ اداروں اور محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کے لیے تمام انتظامات فوری مکمل کیے جائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔
حکام کے مطابق اس فیصلے سے سندھ بھر کے ہزاروں ملازمین اور پنشنرز کو عید سے قبل مالی ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
دوسری جانب ماہرین نے عیدالاضحیٰ کی متوقع تاریخ کے حوالے سے ابتدائی اندازہ بھی جاری کر دیا ہے۔ رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے ماہرین کے مطابق امکان ہے کہ پاکستان میں عیدالاضحیٰ ستائیس مئی دو ہزار چھبیس کو منائی جائے گی۔

