کراچی :جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 96 ہزار 762 روپے ہو گئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6687 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 893 روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 78 ڈالرز کے اضافے سے 4744 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 373 روپے کے اضافے سے 8ہزار 445 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 320روپے کے اضافے سے 7ہزار 240روپے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 11 ہزار 100 اور 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 517 روپے بڑھی تھی۔

