Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کا ایران سے وابستہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے 31 کروڑ ڈالر ہرجانے کا اعلان:  مذاکرات سے قبل بڑا مالیاتی دھچکا یا تصفیے کی راہ؟

      نیویارک، لاگارڈیا ائیرپورٹ پر جیٹ طیارے کی فائربریگیڈ ٹرک کو ٹکر، پائلٹ، کوپائلٹ ہلاک

      راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

      پنجاب میں پہلا سکل سٹی پراجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ

      "جنگ کا جواز ہی جھوٹ نکلا”:جوئے کینٹ کا استعفیٰ اور تلسی گبارڈ کی گواہی: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے (Impeachment) کا سامنا کرنا پڑے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستان امریکا-ایران کشیدگی ختم کرانے کے لیے ‘کلیدی ثالث’ قرار”اسلام آباد میں تاریخی مذاکرات کا امکان، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ”

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان خود کو امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ فیلڈ مارشل آرمی چیف عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی ہے۔
    پاکستان کے چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف و فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لانے لگیں، امریکا اور ایران کو انگیج کرنے میں پاکستان بازی لے گیا اور اس حوالے سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اتوار کو بات چیت کام کرگئی۔
    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے مشرق وسطی میں جنگ کی آگ ٹھنڈی کرنے کی کاوشوں میں پاکستان کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ طاقتور فوجی قیادت فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے ایران سے اپنے روابط اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنے گہرے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے ثالثی کی کاوشیں تیز کیں۔
    اخبار کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ ایران بحران روکنے کی کوشش کی، ایک جانب فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا محاز سنبھالا تو دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی قیادت کو انگیج کیا۔
    شہبازشریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے بات کی، وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کے ہم منصب سے پیر کو بات کی، ترکیہ نے بھی اسٹیوو وٹکاف سے بات چیت رکھی، پاکستانی رہنما بیک وقت ایران، وٹکاف اور جیرڈ کشنر سے رابطے میں تھے۔
    فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان امریکا کے ان چند اتحادیوں میں شامل ہے جن پر ایرانی میزائلز نہ برسے اور یہی وجہ تھی کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان غیرجانبدار ثالث کا کردار ادا کیا، مجتبی خامنہ ای نے بھی کہا تھا کہ وہ پاکستان کا خصوصی احترام کرتے ہیں۔
    اخبار کے مطابق وائٹ ہاؤس نے اس معاملے میں تصدیق سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی حساس نوعیت کی معاملہ ہے، اسے میڈیا کے ذریعے بیان نہیں کیا جاسکتا۔
    امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اسی ہفتے اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے جب کہ برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق ثالثی ممالک کی کوشش ہے کہ بات چیت اسلام آباد میں ہو۔
    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور کشیدگی کم کرانے کے لیے ثالثی کی کوششوں میں سرگرم ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان نے اسلام آباد کو ممکنہ مذاکراتی مقام کے طور پر پیش کیا ہے جہاں آئندہ دنوں میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
    مذاکرات میں ایران کی نمائندگی ایران کی مجلسِ شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کریں گے جب کہ امریکا کی جانب سے اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر اور ممکنہ طور پر جے ڈی وینس شریک ہوں گے۔

    Related Posts

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    امریکا کا ایران سے وابستہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے 31 کروڑ ڈالر ہرجانے کا اعلان:  مذاکرات سے قبل بڑا مالیاتی دھچکا یا تصفیے کی راہ؟

    مقبول خبریں

    صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری، آئی ایس پی آر

    "ایران میں تباہی، اسرائیل میں ماتم اور تیل کی قیمتوں کا زلزلہ: کیا ٹرمپ کا ’ہیگستھ‘ پر الزام جنگ ختم کرنے کا نیا پینترا ہے؟”

    توانائی بحران،پٹرول کی راشن بندی ، کوپن سسٹم متعارف کرانیکی تجویز، تعلیمی ادارے 15 اپریل تک بند رہیں گے

    پاکستان امریکا-ایران کشیدگی ختم کرانے کے لیے ‘کلیدی ثالث’ قرار”اسلام آباد میں تاریخی مذاکرات کا امکان، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ”

    ڈیل یا دھماکہ؟ ٹرمپ کا ایران کو اب 5 دن کا ‘الٹی میٹم’، تہران کی مذاکرات سے تردید— کیا خام تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں؟

    بلاگ

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    ”ڈی سی شپ بچانے کا واحد طریقہ ظلم و بربریت ہے؟“ ملک محمد سلمان کا کالم

    عید پر حقیقی خوشی حاصل کرنے کا طریقہ

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.