Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھاٹی گیٹ کیس، صلح ہونے پر عدالت نے ملزمان کو رہا کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں ماں اور اس کی کمسن بیٹی کے کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے کے کیس میں عدالت نے پانچ ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
    ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس کی عدالت میں مدعی نے آگاہ کیا کہ وہ ملزمان کے خلاف مزید کارروائی نہیں چاہتے، جس پر عدالت نے پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
    گرفتار ملزمان میں پراجیکٹ منیجر اصغر سندھو، سیفٹی انچارج حنزلہ، اور سائٹ انچارج احمد نواز شامل تھے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر ایک ٹویٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ کے مقدمے کے مدعی نے ملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے۔ متوفیہ کے شوہر (غلام مرتضیٰ) نے 85 لاکھ روپے وصول کیے ہیں، جبکہ والد (ساجد) نے 25 لاکھ روپے وصول کیے ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو ضمانت دے دی ہے۔ آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں اپنا مقدمہ ختم کرتا ہوں۔‘

    “Respected Madam,

    The complainant of the case in Bhati gate manhole incident has effected compromise with the accused. Husband of the deceased (Ghulam Murtaza) has taken 85 lacs, and father (Sajid) has taken 25 lacs.

    The court has granted them bail.

    For kind info pl.”

    I…

    — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 9, 2026


    یہ واقعہ 30 جنوری کو پیش آیا تھا، جب بھاٹی گیٹ کے قریب جاری تعمیراتی کام کے دوران ایک مین ہول کھلا چھوڑ دیا گیا تھا، جس میں خاتون اور اس کی 9 ماہ کی بیٹی گر کر ہلاک ہو گئیں۔ واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ایئرپورٹ پر ہنگامی اجلاس طلب کیا اور متعلقہ افسران کو معطل کر دیا۔
    واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا۔ تاہم رات گئے خاتون کی لاش ملنے کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔
    غلام مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے دوران حراست ان پر تشدد کیا اور دباؤ ڈالا کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی کے لاپتہ ہونے کا ذمہ دار خود کو تسلیم کریں۔
    ان الزامات کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ایس ایچ او بھاٹی گیٹ زین عباس کو معطل کر دیا اور ڈی ایس پی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا۔
    انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کی انکوائری رپورٹ میں ایس پی سٹی بلال اور ایس ایچ او بھاٹی گیٹ کو قصور وار قرار دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، دونوں افسران نے غلام مرتضیٰ کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا اور ان پر تشدد کیا۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.