لاہور :(حافظ نعیم سے ) سال 2025 کا دوسرا اور روشن ترین سپر مون کل آسمان پر جلوہ گر ہوگا.
ماہرینِ فلکیات کے مطابق سال 2025 کا دوسرا اور روشن ترین سپر مون، جسے “سپر بیور مون” کہا جاتا ہے، 5 نومبر کی رات کو دیکھا جا سکے گا۔
یہ دلکش فلکی مظہر پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں واضح طور پر نظر آئے گا۔
رپورٹس کے مطابق 5 نومبر کو چاند زمین کے سب سے قریب ترین فاصلے — تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل — پر ہوگا، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2,800 میل زیادہ قریب ہے۔
ماہرین کے مطابق سپر مون عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دے گا۔
فلکیاتی کیلنڈر کے مطابق سال کا تیسرا اور آخری سپر مون 5 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔

