Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا پاکستان سمیت 30 ممالک کو جدید ائیر ٹو ائیر AIM-120میزائل فروخت کرے گا

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکا نے پاکستان سمیت 30 ممالک کو کو جدید ترین میزائل فراہم کرنے کے کے عالمی منصوبے میں شامل کر لیا ہے۔
    امریکی محکمہ برائے جنگ نے 6 اکتوبر کو پاکستان کا نام ان 30ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جو ریتھیون (Raytheon) کمپنی کے جدید ”اے آئی ایم-120سی8/ڈی3“ میزائل خرید رہے ہیں۔

    یادرہے جینز ڈیفنس میگزین کے مطابق امریکی محکمہ جنگ  نے AIM-120 ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائل (AMRAAM) کی تیاری کے لیے Raytheon کو USD3.5 بلین کا کنٹریکٹ دیا ہے یہ پینٹا گون کی تاریخ کاسب سے بڑا ٹھیکا ہے۔

    اگرچہ سرکاری ذرائع  نے میزائل کی رینج کے متعلق کچھ واضح نہیں کیا لیکن جینز ویپنز: ایئر لانچڈ کے مطابق، AIM-120D-3 اور C-8 ورژن ممکنہ طور پر 160 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ AMRAM کی رہنمائی ایک فعال راڈار کرتا ہے، جسے درمیانی کورس کی GPS رہنمائی اور دو طرفہ ڈیٹا لنک سے  گائیڈ کیا جاتا ہے ۔

    یہ فیصلہ ایک معاہدے میں 41.68 ملین ڈالر کی توسیع کے تحت کیا گیا ہے، جو پہلے سے موجود 2.51 ارب ڈالر کے معاہدے کا حصہ ہے۔ ان ممالک میں جاپان، جرمنی، برطانیہ، اسرائیل، ترکیہ، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، سعودی عرب، قطر اور پاکستان شامل ہیں۔
    یہ واضح نہیں کہ پاکستان کو کتنے نئے میزائل فراہم کیے جائیں گے، تاہم اس سے یہ ثابت ہوچکا ہےکہ پاکستان اپنے ایف-16 طیاروں کو جدید بنانے کے عمل کا آغاز کر رہا ہے۔
    واضح رہے کہ ی دفتر خارجہ، پاک فضائیہ اور آئی ایس پی آر کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تردیدی یا تصدیقی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
    یہ وہی ایف-16 طیارے ہیں جو پاکستان نے 7-2006 میں ”پیس ڈرائیو“ پروگرام کے تحت امریکا سے حاصل کیے تھے۔ اس وقت پاکستان کو 500 ”اے آئی ایم-120سی5“ میزائل بھی فراہم کیے گئے تھے۔
    نیا اے آئی ایم-120سی8 میزائل، اے آئی ایم-120ڈی کا برآمدی ورژن ہے، جو فی الحال امریکی فضائیہ کا سب سے جدید ”ایئر ٹو ایئر“ (فضا سے فضا میں مار کرنے والا) میزائل ہے۔ ریتھیون کمپنی نے اس ماڈل کی جانچ 2023 میں شروع کی تھی اور اب تک یہ امریکا کے متعدد اتحادی ممالک کے لیے آرڈر کیا جا چکا ہے۔
    امریکی محکمہ جنگ کے مطابق، یہ منظوری دراصل 41.6 ارب ڈالر کے ایک عالمی منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت 30 سے زائد اتحادی ممالک کو یہ جدید میزائل فراہم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے کا مقصد مغربی ممالک کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو ایک مشترکہ معیار پر لانا ہے تاکہ نیٹو اور انڈو پیسیفک ممالک کے درمیان فضائی تعاون مضبوط ہو۔
    یہ معاہدہ 2030 تک مکمل کیا جائے گا اور اس دوران ان میزائلوں کی پیداوار اور ترسیل جاری رہے گی۔
    امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام عالمی سطح پر بدلتی ہوئی کشیدگیوں، خاص طور پر روس، چین، اور مشرقی یورپ کے حالات کے تناظر میں کیا گیا ہے تاکہ امریکا اور اس کے اتحادی تکنیکی برتری برقرار رکھ سکیں۔

    Related Posts

    ایف سی کے زیراہتمام بلوچ خواتین کے کردار کے حوالے سے سیمینار میں سول وعسکری عمائدین کی شرکت

    پنجاب میں امن وامان صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دینگے، مریم نواز شریف وزیراعلی پنجاب

    میزبانوں کی درخواست پر پاکستان افغان طالبان سے دوبارہ مذاکرات پر رضا مند

    مقبول خبریں

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.