بلوچستان رحمت اللہ بلوچ بیوروچیف بے نقاب نیوز)
یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر کوئٹہ میں منعقدہ پروقار تقریب میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈر بلوچستان نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے وطن کے دفاع، قومی اتحاد اور پاکستان کی سلامتی کے عزم کی تجدید کی گئی۔


