اسلام آباد:نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف صحافی بلال غوری کو ایک باضابطہ شکایت کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔
NCCIA has registered FIR No. 143/2026 after a preliminary inquiry established that Muhammad Bilal Ghauri intentionally created, uploaded and disseminated a YouTube video and X post on 5 September 2026 containing a false and misleading narrative about the notified appointment of… pic.twitter.com/htazDhypqg
— Dr Irfan Ashraf (@irfanashraf36) September 6, 2026
ایجنسی کے مطابق بلال غوری کے خلاف مقدمہ نمبر 143/2026 درج کیا گیا ہے۔ یہ کارروائی 5 ستمبر کو یوٹیوب اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو اور پوسٹ کے بعد عمل میں آئی، جس میں نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے عہدے پر میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری سے متعلق مواد شائع کیا گیا تھا۔ این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ مواد میں سرکاری نوٹیفکیشن، عسکری ترقیوں کے نظام اور انٹیلی جنس اداروں کے طریقہ کار پر غیر مصدقہ قیاس آرائیاں کی گئیں، جو ریاستی اداروں پر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچانے کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ مقدمہ پیکا ایکٹ 2016 (ترمیم شدہ 2025) کی دفعات 20 اور 26-اے کے تحت درج کیا گیا ہے۔
افسوسناک خبر، بلال غوری رات دو بجے سے لاپتہ ہیں E/11-4 میں رہائش پذیر ہیں اپنے گھر کے گراونڈ فلور کو ہی دفتر بنایا ہوا ہے جبکہ رہائش فرسٹ فلور پر ہے اہل خانہ کو گمشدگی بارے تب پتہ چلا جب وہ گراونڈ فلور سے غائب پائے گئے عینک اور پرس چھوڑ گئے بلال اور اسکے موبائل بارے کچھ پتہ نہیں… pic.twitter.com/cwODSlHDoh
— Umar Cheema (@UmarCheema1) September 6, 2026
دوسری جانب، صحافی عمر چیمہ اور بلال غوری کی اہلیہ حمیرا کنول نے انکشاف کیا تھا کہ وہ 6 ستمبر کی رات سے اسلام آباد کے علاقے ای-11/4 میں اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ تھے۔ اہلیہ کے مطابق گھر سے ان کی عینک اور پرس تو برآمد ہوئے لیکن موبائل فون غائب تھا، اور پولیس میں گمشدگی کی درخواست بھی جمع کرائی گئی تھی۔

