Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گڈ گورننس اور نئے صوبوں پر فیصلہ عوام اور سیاسی قیادت نے کرنا ہے: ترجمان پاک فوج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے نئے صوبوں سے متعلق بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش سیکیورٹی اور دیگر مسائل کے حل کے لیے گڈ گورننس بنیادی ضرورت ہے اور اس کے بغیر امن و استحکام ممکن نہیں۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سے پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ بیان سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے واضح کیا کہ وہ وزیر داخلہ کی گفتگو پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے کیونکہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے۔
    انہوں نے کہا کہ محسن نقوی وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں اور انھیں حق حآصل ہے کہ وہ اپنی رائے دیں، اچھی حکمرانی پاکستان کے عوام کا حق ہے اور انھیں اس کی ضرورت ہے۔
    ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے گڈ گورننس ناگزیر ہے۔ ان کے بقول، اچھی حکمرانی کے بغیر نہ ملک میں امن اور استحکام آسکتا ہے اور نہ ہی عوام کو درپیش مسائل کا مؤثر حل ممکن ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق موجود ہے اور دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ بھی اسی فریم ورک کے تحت تشکیل دیا گیا۔
    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کا دارومدار بھی مؤثر گڈ گورننس پر ہے، اس لیے اس حوالے سے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی گزشتہ چند دہائیوں میں کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ 1972 میں ملک کی آبادی تقریباً 7 سے 8 کروڑ تھی، جو اب بڑھ کر تقریباً 25 کروڑ ہو چکی ہے، جب کہ انتظامی ڈھانچہ بنیادی طور پر وہی ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے مطابق مسائل حل نہیں ہو رہے، اس صورتِ حال پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گڈ گورننس کو مؤثر بنایا جا سکے۔
    یاد رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد میں اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ موجودہ نظام مسائل حل کرنے کی صلاحیت کھو چکا ہے اور کوئی مانے یا نہ مانے، سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کی جانب جانا ناگزیر ہے، کیونکہ موجودہ نظام کے ساتھ آگے بڑھنے سے آئندہ برسوں میں بھی یہی مسائل برقرار رہیں گے۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.