آپریشن ” پراجیکٹ فریڈم“ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پیر کے روز معمولی کمی دیکھنے میں آئی
قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار۔
برینٹ خام تیل کے سودے 64 سینٹ یا 0.59 فیصد کمی کے بعد 107.53 ڈالر فی بیرل پر آ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) 84 سینٹ یا 0.82 فیصد کمی کے ساتھ 101.10 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
ادھر اوپیک پلس نے اعلان کیا ہے کہ جون کے لیے تیل کی پیداوار میں 188,000 بیرل یومیہ اضافہ کیا جائے گا، جو مسلسل تیسرا ماہانہ اضافہ ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے باعث خلیجی سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے اس اضافے کا عملی اثر محدود رہ سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ختم نہیں ہوتی اور آبنائے ہرمز میں مکمل بحری آمدورفت بحال نہیں ہوتی، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان کم ہے۔

