بوگاٹا:کولمبیا کے دارالخلافہ بوگاٹا میں ایک فوجی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 66 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق طیارہ پیر کی صبح ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق C- 130 طیارے میں مجموعی طور پر 125 افراد سوار تھے، جن میں 114 فوجی اہلکار اور 11 عملے کے لوگ شامل تھے۔ طیارہ پورٹو لیگوزامو سے اڑان بھر کر ایمیزون کے ایک فوجی مرکز کی طرف جا رہا تھا۔ حادثہ ٹیک آف کے کچھ ہی دیر بعد پیش آیا اور طیارہ جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔
فوجی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 58 فوجی، 6 فضائیہ کے اہلکار اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت خطرناک بتائی جا رہی ہے۔
کولمبیا کے وزیر دفاع پیڈرو سانچیز نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے لیے ایک بہت بڑا حادثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب جنرل کارلوس فرنینڈو کہنا ہے کہ طیارہ ایک مشکل علاقے سے اڑان بھر رہا تھا جہاں ریسکیو آپریشن میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔

