Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “ یو ٹیوب چینل“ مال مقدمہ، وی لاگ کی اپ لوڈنگ غیر قانونی قرار، عدالت نے فرد جرم عائد کرنیکے لئے ڈکی بھائی کو طلب کرلیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: ضلع کچہری میں یوٹیوبر سعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی اور دیگر ملزمان کے خلاف جوئے کی تشہیر کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو 16 جنوری کو طلب کر لیا۔ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے کیس سے متعلق چالان کی کاپیاں بھی ملزمان کے حوالے کر دی ہیں۔

    سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ بغیر اجازت وی لاگ کرنا غیر قانونی تھا اور اس مقصد کے لیے پہلے باقاعدہ درخواست دائر کی جانی چاہیے تھی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کسی بھی زیر سماعت معاملے میں اجازت صرف عدالت ہی دے سکتی ہے۔

    ڈکی بھائی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کس چیز کی اجازت لی جائے، اور یہ بھی کہا کہ ان کے کلائنٹ اپنے چینل پر وی لاگ کر ہی نہیں رہے۔ عدالت نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر دیا گیا بیانِ حلفی اجازت تصور نہیں کیا جا سکتا اور پوچھا کہ کوئی شخص خود سے اپنے لیے اجازت کیسے دے سکتا ہے۔

    عدالت نے مزید ریمارکس دیے کہ سعدالرحمان کا یوٹیوب چینل اس وقت مالِ مقدمہ ہے اور اس چینل سے ویڈیوز اپ لوڈ کرنا غیر قانونی تصور ہوگا۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ اگر ملزم وی لاگنگ کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں، مگر اسی چینل سے اپ لوڈنگ کی اجازت نہیں۔

    سماعت کے دوران پروسیکیوشن نے بھی وی لاگنگ کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 16 جنوری تک ملتوی کر دی، جب ملزمان پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    Related Posts

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.