Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

      اسپیشل آپریشن کمانڈوز کیلئے اسرائیل کی نئی ملٹری وہیکل ‘اسٹارمر’ متعارف ، حیران کن خوبیاں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لئے بڑا اعلان، گندم کی نئی قیمت مقرر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے سال 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت 4500 روپے فی من مقرر کردی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک ہزار روپے زیادہ ہے۔
    وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی زرعی شعبے کے فروغ، کسانوں کے معاشی مفادات کے تحفظ اور آئندہ سال گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
    وزیرِ اعظم نے سال 2027 کی گندم کی مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت 3,500 روپے فی من مقرر تھی، جس کے مقابلے میں نئی قیمت میں 1,000 روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے۔شہباز شریف نے اس فیصلے کے لیے مشاورتی عمل میں تعاون اور قابلِ قدر تجاویز پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ اور ان کے اس مشاورتی عمل میں کردار کی تعریف کی جب کہ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کسان دوست اقدام، 2027 کے لیے گندم کی مجوزہ قیمت ( illustrative price) 4,500 روپے فی من مقرر کر دی. پیداواری لاگت میں اضافے کے پیشِ نظر گزشتہ برس کی بہ نسبت قیمت میں 1,000 روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے. وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ اس فیصلے میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور قائد محمد نواز شریف کی رہنمائی اور وزرائے اعلیٰ پنجاب و سندھ کی مشاورت و تعاون شاملِ حال رہا.

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملکی زرعی شعبے کے فروغ، کسانوں کے معاشی مفادات کے تحفظ اور آئندہ سال گندم کی پیداوار میں اضافے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے. وزیرِ اعظم نے سال 2027 کی گندم کی (illustrative price) مجوزہ قیمت 4,500 روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے. گزشتہ سال گندم کی قیمت 3,500 روپے فی من مقرر تھی، جس کے مقابلے میں نئی قیمت میں 1,000 روپے فی من اضافہ کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم نے اس فیصلے کیلئے مشاورتی عمل میں تعاون اور قابلِ قدر تجاویز پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خصوصی شکریہ اور ان کے اس مشاورتی عمل میں کردار کی تعریف کی. وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے تعاون پر بھی اظہار تشکر کیا.

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گندم کی مجوزہ قیمت میں اضافے کا مقصد کسانوں کو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت ، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے دباؤ سے ریلیف فراہم کرنا ہے. کسانوں کو گندم کی کاشت کے لیے مؤثر ترغیب دینا فیصلے کے اولین مقاصد میں شامل ہے. توقع ہے کہ نئی مجوزہ قیمت سے کسانوں کو اپنی پیداواری لاگت پوری کرنے اور مناسب منافع حاصل کرنے میں مدد ملے گی. گزشتہ برسوں کے دوران کسانوں کو مہنگائی اور زرعی اخراجات میں اضافے کے باعث مالی مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ پاکستان کو گزشتہ دو برسوں میں گندم کی درآمد بھی کرنا پڑی. گندم کی مجوزہ قیمت میں اضافہ کا کلیدی فیصلہ ملکی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے، مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی اور زرعی شعبے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو گا.

    حکومت کو توقع ہے کہ مجوزہ قیمت کے تعین سے کاشت کار گندم کی کاشت میں زیادہ دلچسپی لیں گے، جس کے نتیجے میں آئندہ سیزن میں گندم کی بھرپور بوائی اور ملکی پیداوار میں اضافے کے امکانات روشن ہوں گے۔ وزیراعظم کا یہ اقدام کسانوں کی معاشی بہتری، زرعی معیشت کے استحکام اور ملک کو غذائی ضروریات کے ضمن میں زیادہ خودکفیل بنانے کی کوششوں میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ توقع ہے کہ سال 2027 پاکستان کے زرعی شعبے اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔

    — Prime Minister’s Office (@PakPMO) October 23, 2026


    انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گندم کی مجوزہ قیمت میں اضافے کا مقصد کسانوں کو بڑھتی ہوئی پیداواری لاگت، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے دباؤ سے ریلیف فراہم کرنا ہے، کسانوں کو گندم کی کاشت کے لیے مؤثر ترغیب دینا فیصلے کے اولین مقاصد میں شامل ہے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ توقع ہے کہ نئی مجوزہ قیمت سے کسانوں کو اپنی پیداواری لاگت پوری کرنے اور مناسب منافع حاصل کرنے میں مدد ملے گی، گزشتہ برسوں کے دوران کسانوں کو مہنگائی اور زرعی اخراجات میں اضافے کے باعث مالی مشکلات کا سامنا رہا جب کہ پاکستان کو گزشتہ دو برسوں میں گندم کی درآمد بھی کرنا پڑی۔
    شہباز شریف نے مزید کہا کہ گندم کی مجوزہ قیمت میں اضافے کا کلیدی فیصلہ ملکی غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے، مقامی پیداوار کی حوصلہ افزائی اور زرعی شعبے میں استحکام کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو گا، حکومت کو توقع ہے کہ مجوزہ قیمت کے تعین سے کاشت کار گندم کی کاشت میں زیادہ دلچسپی لیں گے، جس کے نتیجے میں آئندہ سیزن میں گندم کی بھرپور بوائی اور ملکی پیداوار میں اضافے کے امکانات روشن ہوں گے۔

    Related Posts

    ٹرمپ خاندان کا کرپٹو اور ان سائیڈ ٹریڈنگ کے ذریعے اربوں ڈالر کمانے کا سنسنی خیز کیس منظر عام پر، مقدمہ درج

    سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

    غربی کنارہ، فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو جاں بحق،

    مقبول خبریں

    ٹرمپ خاندان کا کرپٹو اور ان سائیڈ ٹریڈنگ کے ذریعے اربوں ڈالر کمانے کا سنسنی خیز کیس منظر عام پر، مقدمہ درج

    وزیراعظم شہباز شریف کا کسانوں کے لئے بڑا اعلان، گندم کی نئی قیمت مقرر

    سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بڑی کمی

    غربی کنارہ، فوجی چیک پوسٹ پرحملہ، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو جاں بحق،

    دنیا کا سب سے طاقتور طوفان ’’چیمپی’’ تائیوان سے ٹکرا گیا، تعلیمی ادارے ، دفاتر بند، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    بلاگ

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.