اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا اور جاری تمام حتمی کاموں اور انتظامات کا معائنہ کیا۔
طویل عرصے سے زیرِ التوا اسلام آباد ماڈل جیل منصوبہ تکمیل کے قریب،
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ کیا،طلال چوہدری نے اسلام آباد ماڈل جیل میں جاری تمام حتمی کاموں اور انتظامات کا معائنہ کیا، pic.twitter.com/2FD0kT8Cxx
— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) September 3, 2026
طلال چوہدری نے کہا کہ سالہا سال سے زیرِ التوا منصوبے کی تکمیل موجودہ حکومت کی اہم پیش رفت ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد ماڈل جیل کے کام کا معیار ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کو جدید تقاضوں کے مطابق معیاری سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔

