اسلام آباد( محمد شبیر)
مسلم لیگ ن کا پاور شو، نوازشریف اور مریم نواز مظفرآباد پہنچ گئے ۔ نوازشریف نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر سے مجھے بہت پیار ہے ۔ کشمیر کے ساتھ میرا دلی لگائو ہے ۔
مسلم لیگ ن نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مظفرآباد کے یونیورسٹی گراؤنڈ میں ایک جلسے کا اہتمام کیا ہے، جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہیں۔
جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاکہ کشمیر کے ساتھ مجھے دلی لگاؤ ہے، ہمیں آزاد کشمیر بھی اتنا ہی عزیز ہے جتنا ملک کے کسی دوسرے حصے ہے۔
انہوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ مظفرآباد میں بھی موٹروے جیسے منصوبے کیوں نہیں بنے، مظفرآباد کو پاکستان کا بہترین شہر ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ میں آج آتے ہوئے مریم نواز سے کہہ رہا تھا کہ آپ جو کچھ پنجاب میں کررہی ہیں وہ سب کچھ مظفرآباد میں بھی ہونا چاہیے۔ی
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب میں وزیراعظم تھا اس وقت آزادکشمیر وزیراعظم تھا۔ دریائے جہلم کیساتھ موٹروے بننی چاہیے ۔ آج بہت عرصے بعد ملاقات ہورہی ہے ۔ کوہالہ سے مظفرآباد موٹروے کیوں نہیں بن سکی اس کا مجھے بہت دکھ ہے ۔
نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ میرے لئے آزادکشمیر اتنا ہی عزیز ہے جتنا پنجاب ۔ میں آزادکشمیر اور مقبوضہ کشمیر سے بہت پیار کرتا ہوں۔ آزادکشمیر میرا دوسرا گھر ہے ۔ مریم نوازشریف پنجاب میں بہت محنت کررہی ہے ۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں ہر منصوبہ مکمل کروائوں گا، میری خواہش کہ مجھے آزادکشمیر کا وزیراعظم بنایا جائے ۔
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے اعلان کیا کہ ہماری حکومت بنی تو آزادکشمیر کا دس گناہ بجٹ میں اضافہ کریں گے ، مظفرآباد کیلئے 10گرین بسیں جلد پہنچ جائیں گی ۔
سابق وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوازشریف جو کہتا ہے پورا کرتا ہے ، آزادکشمیر کے تمام مسائل حل کرکے دم لیں گے ۔

