Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      تھانوں میں نیا انقلابی نظام: بایومیٹرک تصدیق کے بغیر اب کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوگی

      پی آئی اے کی ملکیتی ملکی و غیرملکی اربوں کی جائیدادیں نئے مالکان کے حوالے ،

      جاپان میں بڑھی رشتوں میں دھوکے بازی ، تیار کرلی منفرد اسمارٹ برا ، صرف پارٹنر کے فنگر پرنٹ سے کھلے گا ہُک!

      بٹ کوائن میں بڑی گراوٹ: سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، قیمت 55 ہزار ڈالر تک گرنے کا خدشہ،آخری امید پاکستان؟

       کیاایپل کے سمارٹ گلاسز کا انتظار لمبا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تہران روانگی سے قبل وفاقی وزیرداخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات، محسن نقوی فیلڈ مارشل کا پیغام رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کو پہنچائیں گے ،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد +تہران :اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ ایرانی سپریم لیڈر کے لیے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ایک اہم پیغام پہنچائیں گے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے ارنا(IRNA) کے مطابق ایک باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ محسن نقوی اپنے دورۂ ایران کے دوران سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا خصوصی پیغام دیں گے۔
    ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران روانگی سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات کے ساتھ اہم مشاورت کی۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور ایران و امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی محسن نقوی کو ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں، جنہیں وہ اپنے دورۂ ایران کے دوران متعلقہ قیادت تک پہنچائیں گے۔
    قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کرغستان کے دارلحکومت بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر اپنی مختلف اہم ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔
    ملاقات میں وزیراعظم اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان وزیر داخلہ کے آئندہ تہران کے دورے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ وزیر اعظم نے دورے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔
    ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔
    وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

    Related Posts

    داؤد الحسن مہر رشتۂ ازدواج سے منسلک، ولیمہ کی تقریب

    بدنام زمانہ 2 منشیات فروش گرفتار، وگرام سے زائد ہیروئن اور زہریلی شراب برآمد

    ڈپٹی کمشنر کا نیو مری او ر لوہر بازار کا  دورہ  

    مقبول خبریں

    تہران روانگی سے قبل وفاقی وزیرداخلہ کی وزیراعظم سے ملاقات، محسن نقوی فیلڈ مارشل کا پیغام رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کو پہنچائیں گے ،

    سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

    ایرانی پٹرول سستا، کئی اضلاع میں قیمت 280 روپے فی لیٹر تک گر گئی

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    نشترہسپتال سے 1400پنکھے چھومنتر

    بلاگ

    پیاس نے 50 زندگیاں نگل لیں،واقعہ دنیا کو بڑا سبق دے گیا،پانی ضائع کرنے والوں کے لیے لمحۂ فکریہ

    بلوچستان کے عام شہری آج بھی بنیادی ضروریات کے لیے پریشان

    بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور عوامی بے چینی

    پنجاب پولیس: میرٹ، مداخلت اور تبادلوں کی سیاست کے درمیان جاری کشمکش

    تصویریں دھندلی کیوں تھیں 

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.