Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ٹینک جیسا مضبوط! اوپو نے 7000mAh کی ‘میگا بیٹری’ اور ناقابلِ شکست پائیداری کے ساتھ F33 سیریز متعارف کروا دی

      سویڈن : اسکرین کو خیرباد، کتابوں اور قلم کی واپسی – کیا ڈیجیٹل تعلیم کا جادو ٹوٹ گیا؟

      سوزوکی GR 150 اب خواب نہیں، حقیقت! زیرو مارک اپ اور آسان قسطوں کا شاندار منصوبہ متعارف

      بڑی اسکرین اور ‘میگا’ بیٹری کا جادو: ریڈمی نے R70 سیریز کے دو نئے اسمارٹ فونز میدان میں اتار دیے

      اصلی یا نقلی؟ اب مارک زاکربرگ کا ‘اے آئی جڑواں’ کرے گا میٹا کے ملازمین کی کلاس!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    25سال بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں بسنت منانے کی اجازت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: 25 سال بعد پنجاب میں پتنگ بازی کی بہار لوٹ آئی،پنجاب حکومت نے پتنگ بازی کی اجازت کا قانون جاری کردیا۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کےدستخطوں سےبسنت منانے کی مشروط اجازت دینے کا آرڈیننس جاری کردیا گیا،آرڈیننس کے تحت بسنت کے لئے شرائط مقررکی گئی ہیں،خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔
    آرڈیننس کے مطابق اٹھارہ سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے،خلاف ورزی پر والد یا سر پرست ذمہ دار ہوگا،صرف دھاگے سےبنی ڈورسےہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی،دھاتی یاتیزدھارمانجھے سے بنی ڈور کے استعمال پر سخت سزائیں دی جائیں گی۔
    قانون کی خلاف ورزی پرکم ازکم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جاسکے گی،ضلع کے اندر ہر موٹر سائیکل متعین کردہ حفاظتی تدابیر کے مطابق چلایا جائے گا،مشکوک مقام یا مکان کی تلاشی کا حق بھی دیا گیا ہے، جرم ناقابل ضمانت ہوگا
    اٹھارہ سال سےکم عمر بچوں کےقانون کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار،دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،عدم ادائیگی جرمانہ پروالد یا سرپرست کےخلاف کارروائی عمل میں آئےگی،پتنگ بازی کی ایسوسی ایشنزمتعلقہ ضلع کےڈپٹی کمشنر کے پاس رجسٹرکی جائیں گی۔
    قانون کی خلاف ورزی کی شکایت کرنے والے (Whistle blower) کی قانونی طور پر حوصلہ افزائی کی جائےگی،پتنگیں رجسٹرڈدکانداروں سےہی خریدی جائیں گی ،ہررجسٹرڈ دکاندارکوایک کیوآرکوڈ سے منسلک کیا جائے گا،پتنگ پر بھی کیو آرکوڈہوگاجس سےپتنگ بیچنےوالےکی شناخت ہوسکےگی،ڈور بنانے والوں کی بھی رجسٹریشن ہو گی، کیو آر کوڈ سے ان کی بھی شناخت ہو گی۔
    وزیراعلی مریم نواز شریف نےتین دہائیوں کے بعد پنجاب کے مختلف روایتی ثقافتی و تہذیبی روایات اور تہواروں کا دوبارہ آغازکیا ہے۔
    پنجاب میں 2001 میں پتنگ بازی پر پابندی لگی تھی،پچیس سال بعد پتنگ بازی کی دوبارہ اجازت دی گئی ہے۔

     

    Related Posts

    بشریٰ بی بی علاج کیلئے ہسپتال منتقل

    اسلام آباد پراسیس: ایران امریکا جنگ بندی معاہدے کی تقریب کی تیاریاں،سیکیورٹی انتہائی سخت

    ملک بھر میں طوفانی بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا انتباہ: 18 سے 23 اپریل تک ‘ہائی الرٹ’ جاری

    مقبول خبریں

    ٹینک جیسا مضبوط! اوپو نے 7000mAh کی ‘میگا بیٹری’ اور ناقابلِ شکست پائیداری کے ساتھ F33 سیریز متعارف کروا دی

    باکس آفس پر اکشے کمار اور پریادرشن کا جادو چل گیا: ‘بھوت بنگلہ’ کی دھماکہ خیز شروعات، پہلے ہی دن کروڑوں سمیٹ لیے

    ڈھاکہ ون ڈے: ٹاس سے پہلے بنگلہ دیش کو ‘فِز’ کا جھٹکا، مستفیض انجری کے باعث باہر، کیویز کی بیٹنگ جاری

    بشریٰ بی بی علاج کیلئے ہسپتال منتقل

    اسلام آباد پراسیس: ایران امریکا جنگ بندی معاہدے کی تقریب کی تیاریاں،سیکیورٹی انتہائی سخت

    بلاگ

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    ڈی پی اوز کی تعیناتی میں تاخیر،، وجہ بے نقاب، سہیل ظفر چٹھہ کا چھکا، قصور میں بھونچال

    ”پارٹی ابھی ختم نہیں ہوئی“ میاں حبیب کا کالم

    ”پاکستان کا امن مشن“ میاں حبیب کا کالم

    ناقص خوراک اور سست طرزِ زندگی: ہارٹ اٹیک اور فالج کے بڑھتے خطرات

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.