Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یو ای ٹی لاہور کی اینٹی سموگ گن کا افتتاح،رینج 40 میٹر، کارکردگی شاندار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:(حافظ نعیم سے )سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے انجینئرز کی تیار کردہ اینٹی سموگ گن کا افتتاح کردیا ۔

    ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب جی اوآر میں منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر یوای ٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کے علاوہ صوبائی وزیر ہائیرایجوکیشن راناسکندر حیات خاں، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری، چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر رانا اقراراحمد خاں، سیکرٹری ایچ ای ڈی غلام فرید، وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر عمر چوہدری، ڈین مکینیکل ڈاکٹر توصیف ایزد، سی سی نیوکیمپس ڈاکٹر شاہد عمران، ڈین الیکٹریکل ڈاکٹر محمد شعیب، رجسٹرار محمد آصف، پی آراو ڈاکٹر تنویرقاسم ، معین سلطان اور ان کی ٹیم بھی موجود تھی۔

    مریم اورنگزیب نے اینٹی سموگ گن کو یوای ٹی کی ایک اور شاندار کامیابی قراردیا۔ انہوں نے وائس چانسلر اور انکی پوری ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ پنجاب حکومت اس مشین گن سے مستفید ہوگی سموگ کا مسئلہ پنجاب حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست رہا ہے ۔

    وائس چانسلر نے اینٹی سموگ گن کے متعلق مختصر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس کی رینج 40 میٹر ہے۔ یہ گن موثر طریقے سے دھول اور فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے استعمال کی جائیگی۔یہ جدید ڈسٹ سپریشن سسٹم تعمیراتی مقامات، پتھر توڑنے کے پلانٹس اور مائننگ کے دوران پیدا ہونے والے گرد و غبار کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ اس سسٹم کی بدولت پانی کے باریک ذرات فضا میں بکھر کر گرد کے ذرات کے ساتھ جڑ جاتے ہیں اور ان کو نیچے گرا دیتے ہیں، جس سے فضائی آلودگی کم اور ماحول بہتر ہوتا ہے۔

    رانا سکندر حیات نے وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر تمغہ امتیاز اور ان کی ٹیم کو اس کارنامے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایجاد ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے میں ایک عملی قدم ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یو ای ٹی کو ایجادات کا حب بنائیں گے۔ ہماری وزارت ایکڈمیا انڈسٹری لنکجز کی حوصلہ افزائی کریگی اور یوا ی ٹی کی بھرپور مالی سپورٹ کرے گی ۔ انہوں نے پراجیکٹ سپروائزر انجینئرمعین سلطان، ڈین مکینیکل ڈاکٹر توصیف، کیمپس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہد عمران اور چیئرمین ڈاکٹر محمد فرحان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو ای ٹی کے انجینیئرز نے ہمیشہ جدید تحقیق اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔

    Related Posts

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

    بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.