Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

      چانددیکھنے کا جھگڑا ختم، محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت کا سالانہ کیلنڈر جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب: مریم نواز حکومت کی جانب سے بسنت کی بحالی پر غور ،،مگر حتمی فیصلہ موخر ہونے کا امکان، بے نقاب TV کی خصوصی رپورٹ

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کے تہوار کی بحالی کے حوالے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی، تاہم بے نقاب TV کی خصوصی رپورٹ کے بعد حکومتی سطح پر اس منصوبے پر نئے سرے سے غور شروع کر دیا گیا ہے۔
    ذرائع کے مطابق، اگرچہ فی الحال بسنت کو موخر کرنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا، مگر مختلف سرکاری اجلاسوں اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹس کے بعد اس منصوبے کو مؤخر یا منسوخ کیے جانے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
    حکومتِ پنجاب، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر، بسنت کی بحالی کے لیے ابتدائی تیاریوں اور تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ محکمہ داخلہ کے تحت بلائے گئے اجلاسوں میں محفوظ پتنگ بازی، غیر جان لیوا ڈور کے استعمال اور عوامی تحفظ کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ تاہم، بے نقاب TV کی جانب سے پیش کی گئی تحقیقی رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ماضی میں کیمیکل مانجھا، ہوائی فائرنگ، بجلی کے تاروں سے حادثات، اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع جیسے مسائل بسنت کے دوران بڑے پیمانے پر پیش آتے رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اگر ان خطرات کا تدارک نہ کیا گیا تو یہ تہوار دوبارہ جان لیوا نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق، رپورٹ نشر ہونے کے بعد پنجاب حکومت نے اس معاملے پر مزید غور کے لیے نئے اجلاسوں کی ہدایت دی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی تہوار کی اجازت دینے سے پہلے جامع حفاظتی لائحہ عمل تیار کرنا ضروری ہے۔
    محکمہ داخلہ پنجاب کے ایک اعلیٰ افسر کے مطابق بسنت پنجاب کی ثقافت کا ایک خوبصورت حصہ ہے، مگر ماضی کے تلخ تجربات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت اس معاملے پر جلد بازی سے گریز کرے گی اور تمام سفارشات کا تفصیلی جائزہ لے کر ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید اجلاس منعقد ہوں گے، جن کے بعد بسنت کی بحالی کا فیصلہ باضابطہ طور پر موخر کیے جانے کا امکان ہے۔
    دوسری جانب، بے نقاب TV نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی کہ حکومت کو اس فیصلے سے پہلے عوامی تحفظ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاری، اور ماضی کے حادثات کی وجوہات کا مکمل تجزیہ کرنا چاہیے۔
    ادارہ اس بات پر واضح مؤقف رکھتا ہے کہ ثقافتی سرگرمیوں کو ضرور فروغ دیا جائے، مگر زندگی کی قیمت پر نہیں۔
    بے نقاب TV وقتی طور پر عوام کی خوشی میں خلل ڈالنے پر معذرت خواہ ہیں، مگر ہمارا مقصد صرف عوامی فلاح، تحفظ اور ذمہ دارانہ صحافت ہے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اس بار بسنت کے حوالے سے فیصلہ مؤخر کر دیا تو یہ قدم سیفٹی، ذمہ داری اور حقیقت پسندی کی علامت سمجھا جائے گا، کیونکہ عوامی تحفظ کسی بھی تہوار سے زیادہ اہم ہے۔ پنجاب حکومت کا بسنت بحالی منصوبہ فی الحال غیر حتمی مرحلے میں ہے، اور بے نقاب TV کی خصوصی رپورٹ کے مطابق اس پر حتمی نظرِ ثانی جاری ہے۔ عوام کو فی الحال زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں — کیونکہ تمام امکانات کے مطابق، بسنت موخر یا منسوخ کیے جانے کا امکان بہت زیادہ ہے۔

    Related Posts

    استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا تیسرارائونڈ ، افغان وفد ٹی ٹی پی،دہشت گردی کے خلاف کارروائی کےمطالبے پر متفق،کابل کی مداخلت نے نتیجے پر نہ پہنچنے دیا

    نیا وزیراعظم آزادکشمیر کون؟ چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب کے نام سامنے آگئے

    پنجاب حکومت کا غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

    مقبول خبریں

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    پنجاب حکومت کا احسن اقدام، امام مسجد کو 10 ہزار ماہانہ سرکاری تنخواہ ملے گی،مساجد کی تعمیر وترقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.